ترکیہ (ترکی) اور سیریا میں پیر 6 فروری کو آئے تباہ کن زلزلے سے ہر طرف قیامت کا منظر ہے۔ منگل 7 فروری کو مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تین مہینے کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ ڈبلوی ایچ او نے اس درمیان باقی ممالک سے زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ جانیے سے اس معاملے سے جڑی اہم باتیں۔
ترکی اور سیریا میں پیر کی صبح 7.8،7.6 اور 6.0 شدت کے لگاتار تین تباہ کن زلزلے آئے تھے۔ اس میں اب تک 8000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس میں ترکی میں سب سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، اس سانحے سے 23 کروڑ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ترکی اور سیریا میں راحت رسانی کام جنگی پیمانےپر جاری ہیں۔ اس دوران کئی ٹیم کو دل دہلادینے والے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ شمالی سیریا میں ایک گھر کے ملبے سے ایک نوزائیدہ بچے کو کرشماتی طور پر زندہ باہر نکالا گیا ہے، جو اپنی ماں کی نال سے جڑا ہوا تھا۔ حادثے میں بچے کی ماں کی موت ہوگئی۔ زندیارس شہر میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد یہ بچی اپنے خاندان میں واحد زندہ بچ گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو السوادی نامی شخص نے بتایا، ’جب ہم کھدائی کررہے تھے تو ہمیں ایک آواز سنائی دی۔ ہم نے دھول صاف کی اور بچے کو ماں کے پیدائش کے وقت کی نال کے ساتھ پایا، اس لیے ہم نے اسے کاٹ دیا اور میرے چچا زاد بھائی اسے اسپتال لے گئے، بچی ٹھیک ہے۔ ‘
India's Humanitarian Assistance and Disaster Relief (HADR) capabilites in action.
The 1st batch of earthquake relief material leaves for Türkiye, along with NDRF Search & Rescue Teams, specially trained dog squads, medical supplies, drilling machines & other necessary equipment. pic.twitter.com/pB3ewcH1Gr
ہندوستان نے منگل کو ترکی میں چار فوجی جہازوں میں ڈاگ اسکواڈ، فوج کا فیلڈ ہاسپٹل اور راحت سامان کے ساتھ تلاشی اور بچاو ٹیم بھیجی ہے۔ ہندوستان نے 30 بستروں والی طبی سہولیات قائم کرنے کے لیے ترکی میں ایک ہندوستانی فوج کا فیلڈ اسپتال بھیجا۔ آئی اے ایف کے پہلے جہاز میں 45 رکنی میڈیکل ٹیم کو روانہ کیا گیا۔ جس میں کرٹیکل کیئر ماہرین اور سرجن شامل ہیں۔ اس میں ایکس روے مشین، وینٹی لیٹر، او ٹی اور دیگر آلات بھی بھیجے گئے ہیں۔
ہندوستان کی مدد کی تعریف کرتے ہوئے ہندوستان میں ترکی کے سفیر فرات سنیل نے مگل کو کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جو تلاشی اور بچاو کاموں کے لیے ٹیمیں بھیج رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی مدد ملک کے لیے ایک بڑی مدد ہے۔ انہوں نے کوویڈ دور کو یاد کیا جب ترکی نے ہندوستان کو طبی مدد سے لدے دو جہاز بھیجے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔