نئی دہلی: ہندستانی صحافی اور ٹی وی اینکر سدھیر چودھری کو ابو ظہبی میں ہونے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ سدھیر چودھری پہلے اس پروگرام میں بطور اسپیکر شرکت کرنے والے تھے لیکن یو اے ای UAE کی شہزادی ہینڈ بنت فیصل القاسم نے ان کی پروگرام میں شرکت پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے ہندستانی صحافی کو دہشت گرد بھی کہہ دیا جس کے بعد منعقدین کو ہندستانی صحافی کا نام پروگرام سے ہٹانا پڑا۔
یو اے ای کی شہزادی ہینڈ بنت فیصل القاسم نے کہا، ایک ہندستانی اینکر جو صبح و شام مسلمانوں کی توہین کرتا ہے۔ انہیں اس ملک میں بولنے اور عزت کیلئے مدعو کیا جاتا ہے جس کی وہ ہر وقت توہین کرتا ہے۔ اس کے بعد قاسم نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) ابوظہبی کے ممبران کی طرف سے جاری کردہ ایک خط کو ٹویٹ کیا جس میں بتایا گیا کہ سدھیر چودھری ابوظہبی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے مقررین کے پینل کو سے باہر ہو گئے ہیں۔

شہزادی ہینڈ بنت فیصل القاسم نے ٹویٹ کر کے ہندستانی صحافی پر فرضیخبریں، اسلام و فوبیا اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا ہمیں یہاں ایک پلیٹ فارم پر اور عوام میں ایک غیر پیشہ ور صحافی کو مدعو کرنا چاہئے؟ کیا ایسے اقدامات سے ہمیں اپنی عزت و وقار کو مجروح کرنا چاہیے؟
ہینڈ بنت فیصل القاسم نے ٹویٹ کیا اور لکھا، سدھیر چودھری اپنے اسلامو فوبک شوز بنانے کے لیے جاتے ہیں اور ہندوستان کے 200 ملین مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے پرائم ٹائم شو نے ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔