உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شویتا تیواری کے سابق شوہر راجا چودھری نے Bigg Boss فیم شردھا شرما کے ساتھ کی مار پیٹ، اداکارہ نے دیا بیان

    راجا چودھری (Raja Chaudhary) اور شردھا شرما (Shraddha Sharma) کا پیار دیکھنے کے بعد لوگوں کو لگا تھا کہ دونوں کا ریلیشن شپ لمبا چلے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب شردھا شرما نے راجا کے ساتھ اپنے بریک اپ کی وجہ بتائی۔

    • Share this:
      شویتا تیواری (Shweta Tiwari) نے سالوں پہلے جو اپنے پہلے اور سابق شوہر راجا چودھری (Raja Chaudhary) پر الزام لگائے تھے۔ کچھ ویسے ہی الزام ’بگ باس 5‘ (Bigg Boss 5) فیم اداکارہ شردھا شرما (Shraddha Sharma) نے لگائے ہیں۔ دونوں اسی شو سے قریب آئے تھے اور اسی سال راجا چودھری نے اپنی بیوی شویتا تیواری کو طلاق بھی دیا تھا۔

      شردھا شرما کے ساتھ راجا چودھری کی لو لائف خوب سرخیوں میں رہی۔ اب شردھا نے راجا چودھری کے ساتھ اپنے بریک اپ پر خاموشی توڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آخر کن اسباب کی جہ سے دونوں الگ ہوئے۔

      ٹائمس آف انڈیا کے ایک انٹرویو میں شردھا شرما نے اس بات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجا دل کے بہت اچھے ہیں، لیکن انہیں شراب پینے کی پریشانی تھی، جو میں نہیں جھیل سکتی تھی۔ وہ بہت پیتے اور شراب کے نشے میں وہ کافی پُرتشدد ہوجاتے تھے اور میں یہ سب برداشت نہیں کرسکتی، کیونکہ میں ایک پُرامن زندگی جینا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ راجا چودھری نے شراب چھوڑنے کی کوشش کی وہ باز آباد کاری سینٹر بھی گئے تھے، لیکن شراب کی لت ایسی لگی تھی کہ وہ اسے چھوڑ نہیں سکے۔

      انہوں نے کہا کہ راجا چودھری کے بریک اپ کی وجہ صرف اتنی ہی نہیں ہے۔ شردھا شرما نے راجا چودھری پر دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ شردھا شرما نے کہا، راجا نے مجھے دھوکہ دیا۔ یو ٹی وی کے ایک شو نے انہیں پکڑ لیا تھا۔ شردھا نے بتایا میں اس لڑکی سے بھی ملی اور اس نے بھی راجا چودھری پر الزام لگایا۔ اس نے کہا کہ راجا چودھری نے پہلے اسے  KISS کیا تھا۔

      شردھا شرما نے کہا کہ راجا چودھری نے مجھے دھوکہ دیا۔ میں ایسی صورتحال میں خاموش رہنے اور بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ میں نے ان کا سامنا کیا تو راجا چودھری نے خود کہا کہ یہ سب شراب کے نشے میں ہوا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: