ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے ایک Twitter اکاؤنٹ پر پابندی، ٹرمپ کے قتل کا اینیمیٹیڈ ویڈیو کیا تھا شیئر
ایران کے روحانی لیڈر لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ٹوئٹر اکاونٹ پر لگی پابندی۔
ٹوئٹر نے حالانکہ، اس معاملے میں زیادہ جانکاری دینے سے انکار کردیا۔ اُس نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ اُس کی اولین ترجیح لوگوں کو محفوظ رکھنا اور پلیٹ فارم پر دوستانہ رابطے کی حفاظت کرنا ہے۔
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ایک ٹوئٹر اکاونٹ معطل کردیا گیا ہے۔ اس اکاونٹ سے حال ہی میں امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قتل کا اینیمیٹیڈ ویڈیو جاری کیا گیا تھا۔ Khameneisite نام کا یہ ٹوئٹر اکاونٹر ایرانی سپریم لیڈر کے آفس سے آپریٹ کیا جاتا تھا۔ اس اکاونٹ سے پہلے بھی کئی مرتبہا یرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی بات کہی گئی تھی۔
Iran’s Supreme Leader Ali Khamenei has shared a video that appears to call for the assassination of Donald Trump in revenge for last year’s killing of its top military commander, Gen Qasem Soleimani. pic.twitter.com/bk1faSkdbk
ٹوئٹر نے بھی جاری کیا بیان
آوٹ لیٹ ایران انٹرنیشنل نے اتوار کو بتایا کہ ٹوئٹر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ سے وابستہ ایک اکاونٹ پر پابندی لگادی ہے۔ ٹوئٹر کے ترجمان نے بھی کہا کہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اس اکاونٹ کو سسپنڈ کردیا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے حالانکہ، اس معاملے میں زیادہ جانکاری دینے سے انکار کردیا۔ اُس نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ اُس کی اولین ترجیح لوگوں کو محفوظ رکھنا اور پلیٹ فارم پر دوستانہ رابطے کی حفاظت کرنا ہے۔
ویڈیو میں کیا نظر آیا؟
جمعرات کو خامنہ ای کی آفیشل ویب سائٹ نے ’ریوینج اِز ڈیفینیٹ‘ عنوان سے ایک اینی میشن ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ اس میں ایرانی فوجی عہدیداروں کو ایک ایسے شخص کی جانب ایک ایڈوانس سرویلنس اور ان مینڈ کامبیٹ وہیکلس کو بھیجتے ہوئے دکھایا گیا، جو ٹرمپ کی طرح گولف کھیلتے ہوئے نظر آتا ہے۔ فوٹیج کے آخر میں یو سی وی کو آپریٹ کررہا شخص ٹرمپ جیسے نظر آنے والے آدمی پار گاڑی میں لگی بندوق کا نشانہ لگائے نظر آتا ہے۔
بتادیں کہ 3 جنوری 2020 کو بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کردیا گیا تھا۔ تب امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل سلیمانی امریکہ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی پلاننگ کررہے تھے۔ اس قتل کے بعد ایران کئی مرتبہ امریکہ سے بدلہ لینے کی قسم کھا چکا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔