உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہند نزاد پراگ اگروال بنے Twitter کے نئے سی ای او ، Jack Dorsey نے دیا استعفی

    ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی ۔ فائل فوٹو ۔

    ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی ۔ فائل فوٹو ۔

    Jack Dorsey resignd from Twitter : ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ اب ان کی جگہ ہند نزاد کمپنی کے سی ٹی او پراگ اگروال نئے سی ای او ہوں گے ۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیک ڈروسی اب تک ٹویٹر اور اسکوائر کے سی ای او کے طور پر کام کررہے تھے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ اب ان کی جگہ ہند نزاد کمپنی کے سی ٹی او پراگ اگروال نئے سی ای او ہوں گے ۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیک ڈروسی اب تک ٹویٹر اور اسکوائر کے سی ای او کے طور پر کام کررہے تھے ۔ اسکوائر جیک ڈورسی کا ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ہے ۔ ٹویٹر نے کہا ہے کہ جیک ڈورسی کمپنی کے بورڈ آف ممبر سال 2022 کے آخر تک برقرار رہیں گے ۔

      ڈورسی نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ٹویٹر چھوڑنے کا ذہن بنا لیا ہے ، مجھے خوشی ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں سے الگ ہٹ کر آگے بڑھنے کی حالت میں آچکی ہے ۔ اب پراگ اگروال پر ٹویٹر کی ذمہ داری ہوگی ۔ جیک ڈورسی نے ٹویٹر پر اپنا استعفی نامہ شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے کمپنی سے استعفی دینے کا یہ سب سے صحیح وقت بتایا ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے تین وجوہات کا تذکرہ کیا ہے ۔

      ڈورسی نے لکھا : پہلی وجہ یہ ہے کہ پراگ کمپنی کے نئے سی ای او بن رہے ہیں ۔ بورڈ نے نئے سی ای او کیلئے طویل پروسیس پر عمل کیا اور سبھی نے ایک سر میں پراگ اگروال کو منتخب کیا ۔ کمپنی کے بارے میں ان کی سمجھ کی وجہ پراگ میری پسند رہے ہیں ۔ پراگ نے ہر مشکل فیصلہ کے پیچھے اہم رول ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی آج یہاں کھڑی ہے ۔ ڈورسی نے پراگ اگرول کی کافی تعریف بھی کی ہے ۔

      ڈورسی نے دوسری وجہ بتائی ہے کہ بریٹ ٹیلر کا بورڈ چیئرمین بننے کا فیصلہ بھی اہم وجہ ہے ۔ جب میں سی ای او بنا تھا تب بریٹ سے بورڈ جوائن کرنے کیلئے کہا تھا ۔ وہ ہر طریقہ سے کمپنی کیلئے بہترین رہے ہیں ۔

      وہیں ڈورسی نے تیسری وجہ بتائی ہے کہ یہ سب کچھ آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے ۔ ہماری ٹیم میں کافی زیادہ امکانات ہیں ۔ اس کو پراگ کی مثال سے سمجھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کمپنی میں ایک انجینئر کے عہدہ پر جوائن کیا تھا اور اب وہ ہمارے سی ای او ہیں ۔ یہ مجھے فخر کا احساس کراتا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ پراگ آپ کی صلاحیتوں کا صحیح طریقہ سے استعمال کریں گے ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: