ٹویٹر کی بندش سے کئی ایک صارفین ٹویٹ کرنے سے قاصر! کیا اب ٹوئٹر بند ہوجائے گا؟

’’تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رہے‘‘۔

’’تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رہے‘‘۔

مسک نے بدھ کے روز ٹویٹر کے ملازمین سے کہا کہ وہ ٹوئٹر سسٹم کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کرنے اور اسے مضبوطی فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔ تا کہ کوئی بھی مسئلہ پیش آ جائے تو فوری اس کو حل کیا جائے اور صارفین کا اعتماد برقرار رہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • USA
  • Share this:
    بدھ کے روز کچھ ٹویٹر صارفین ٹویٹ کرنے سے قاصر تھے۔ انھیں وقت سے پہلے ایک پیغام کا سامنا کرنا پڑا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کی ٹویٹس بھیجنے کی روزانہ کی حد سے زیادہ ہیں۔ شام 5 بجے امریکہ میں تقریباً 9,000 صارفین کے لیے ٹویٹر ڈاؤن تھا۔

    اس طرح کی بندش سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ ڈاون ڈیڈیکٹر ڈاٹ کام کے مطابق شام 6 بجے تک بندش کی تعداد 2,500 تک کم ہو گئی۔ بدھ کو ٹوئٹر کے سپورٹ اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا کہ ہو سکتا ہے ٹویٹر آپ میں سے کچھ کے لیے توقع کے مطابق کام نہ کر رہا ہو۔ اس تکلیف کے لئے معذرت! ہم باخبر ہیں اور اس کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    یہ بگ اس وقت سامنے آیا جب ارب پتی مالک ایلون مسک نے اکتوبر میں کمپنی سنبھالنے کے بعد ٹویٹر کے عملے کو کم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کم انجینئرز کے ساتھ سروس کے قابل عمل ہونے کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

    مسک نے بدھ کے روز ٹویٹر کے ملازمین سے کہا کہ وہ ٹوئٹر سسٹم کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کرنے اور اسے مضبوطی فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔ تا کہ کوئی بھی مسئلہ پیش آ جائے تو فوری اس کو حل کیا جائے اور صارفین کا اعتماد برقرار رہے۔

    وہیں نیوز 18 اردو مورخہ 22 ستمبر 2022 کی ایک خبر کے مطابق مائیکروسافٹ کارپوریشن لنکڈ ان (LinkedIn) نے کہا تھا کہ اس کی ایپ اور ویب سائٹ بدھ کو ایک مختصر رکاوٹ کے بعد اب دوبارہ کام کر رہا ہے۔ ڈاؤن ڈیڈیکٹر کے مطابق پہلے دن میں تقریباً 15,000 صارفین نے سوشل نیٹ ورکنگ سروس لنکڈ ان پر عدم کارکردگی کی اطلاع دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    لنکڈ ان نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمیں معاف کیجئے۔ اگر آپ کو آج لنکڈ ان دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے، تو ہم اس کے لیے کام کررہے ہیں۔ ڈاؤن ڈیڈیکٹر (Downdetector) اپنے پلیٹ فارم پر صارفین کی طرف سے درج کی گئی غلطیوں سمیت متعدد ذرائع سے اسٹیٹس رپورٹس کو اکٹھا کرکے اس بندش کو ٹریک کرتا ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس بندش کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا گیا ہو اور کچھ کے لیے ہیکرس نے اس کی کارکردگی کو متاثر کیا ہو۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: