ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Capitol Violence: ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ ہمیشہ کے لئے معطل، کمپنی بولی۔ وہ تشدد بھڑکا سکتے ہیں

اس سے پہلے بھی ٹوئٹر نے بدھ کو ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹے کے لئے بند کر دیا تھا اور ایک ویڈیو سمیت ان کے تین ٹویٹ ہٹا دئیے تھے۔ کمپنی نے ان کے اکاونٹ پر نظرثانی کرنے کے بعد یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔

  • Share this:
US Capitol Violence: ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ ہمیشہ کے لئے معطل، کمپنی بولی۔ وہ تشدد بھڑکا سکتے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو: فوٹو اے پی

واشنگٹن۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر (Twitter) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ (US President Donald Trump ) کے نجی اکاونٹ کو ہمیشہ کے لئے معطل کر دیا ہے۔ ٹوئٹر کی طرف سے یہ کارروائی امریکی پارلیمنٹ کے احاطے میں ہوئے تشدد (US Capitol violence) کے بعد کی گئی۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسے اس بات کا اندشیہ ہے کہ ٹرمپ تشدد کو اور بھڑکا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو 12 گھنٹے کے لئے بند کیا گیا تھا۔ اس وقت انہیں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ ان کے ٹوئٹر اکاونٹ کو ہمیشہ کے لئے معطل کیا جا سکتا ہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ ہمیشہ کے لئے معطل


اس سے پہلے بھی ٹوئٹر نے بدھ کو ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹے کے لئے بند کر دیا تھا اور ایک ویڈیو سمیت ان کے تین ٹویٹ ہٹا دئیے تھے۔ کمپنی نے ان کے اکاونٹ پر نظرثانی کرنے کے بعد یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ٹوئٹر کی دلیل ہے کہ ٹرمپ بار بار اس کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر کی اس کارروائی کے بعد ٹرمپ کے کیمپین صلاح کار جیسن ملر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ناراضگی جتائی ہے۔


فیس بک کی بھی کارروائی

اس سے پہلے فیس بک نے بدھ کو دو پالیسی خلاف ورزیوں کے سبب ٹرمپ کا اکاونٹ 24 گھنٹے کے لئے بلاک کر دیا تھا۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تک ملک کے رخصت پذیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔ یہ حلف برداری تقریب 20 جنوری کو منعقد ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامی بدھ کو کیپٹل میں گھس آئے اور اس دوران پولیس کے ساتھ ان کی پُرتشدد جھڑپ ہوئی۔ اس حادثہ میں کم از کم چار لوگوں کی موت ہوگئی اور نئے صدر کے طور پر جو بائیڈن کے نام پر مہر لگانے کے آئینی عمل میں رخنہ اندازی ہوئی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 09, 2021 08:53 AM IST