ایلن مسک نے ٹویٹر پر کرائی ڈونالڈ ٹرمپ کی واپسی، سابق صدر بولے: اب میرا موڈ...
اتوار کو ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ نظر آنے لگا حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز واضح کیا کہ وہ اب اکثریت کے بعد بھی ٹوئٹر پر واپس آنے میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے۔
جیسے ہی ٹوئٹر کے نئے مالک ایلن مسک نے اس کا چارج سنبھالا، اس پلیٹ فارم پر سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحالی کے بارے میں بحث شروع ہوگئی۔ اس کے لیے انہوں نے ہفتہ سے ووٹنگ بھی شروع کردی۔ اتوار کو ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ نظر آنے لگا حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز واضح کیا کہ وہ اب اکثریت کے بعد بھی ٹوئٹر پر واپس آنے میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے۔
ریپبلکن یہودی اتحاد کی سالانہ لیڈر شپ میٹنگ میں ایک پینل کی جانب سے ٹویٹر پر واپسی کے منصوبے کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق صدر نے کہا، ’’مجھے واپس آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے اسٹارٹ اپ کے ذریعہ تیار کردہ ایک ایپ ٹروتھ سوشل پر بنے رہیں گے، جو ٹوئٹر کے مقابلے یوزرس کے ساتھ بہتر مصروفیت رکھتی ہے اور غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حالانکہ ٹرمپ کے اس ردعمل پر ٹوئٹر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر کے دوران پولیس نے ہائبریڈ ملیٹنٹ کے مارے جانے کا کیا دعویٰ
بتادیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ پر انتخابی نتائج کے بعد کیپیٹل ہل میں فسادات بھڑکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان الزامات کے بعد ہی ٹوئٹر نے جنوری 2021 میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا۔ اب، مسک کی جانب سے اکاؤنٹ کو ایکٹو کرنے کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے 40 منٹ سے بھی کم وقت پہلے، تقریباً 14.8 ملین ٹوئٹر یوزرس یعنی 51.8 فیصد نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو دوبارہ ایکٹو کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ ٹرمپ نے منگل کو 2024 میں وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔