உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیلجیم میں دو پولیس اہلکاروں پر دھار دار ہتھیار سے حملہ ، حملہ آور ہلاک

     پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو تیسرے افسر نے مار گرایا اور زخمی پولیس افسر خطرے سے باہر ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو تیسرے افسر نے مار گرایا اور زخمی پولیس افسر خطرے سے باہر ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو تیسرے افسر نے مار گرایا اور زخمی پولیس افسر خطرے سے باہر ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بروسلز : بیلجئیم چارلیروي شہر واقع پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر ایک شخص نے دھاردار ہتھیار سے دو خواتین پولیس افسر پر حملہ کر دیا جس میں دونوں شدید زخمی ہو گئیں تاہم بعد میں حملہ آور بھی مارا گیا۔  پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو تیسرے افسر نے مار گرایا اور زخمی پولیس افسر خطرے سے باہر ہیں۔ وزیر اعظم چارلس مشیل نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا، ابتدائی اشارےسے یہ واضح ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔
      ٹی وی چینل نے بتایا کہ شہر کی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر چوکی پر جب دو خواتین پولیس اہلکار حملہ آور کی سیکورٹی چیک کر رہی تھی کہ تبھی اس نے ’’اللہ و اکبر‘‘ پکارتے ہوئے دھاردار ہتھیار سے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔ اس دوران دیگر پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی جس میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
      واضح رہے کہ 22 مارچ کو بروسلز کے ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے حملے میں 32 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد شہر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی۔
      First published: