ہوم » نیوز » عالمی منظر

یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں حوثی لیڈروں کی موت

قاہرہ۔ سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن کے صنعا میں فضائی حملے کئے ہیں جس میں مسلح حوثی باغی تنظیم کے دو لیڈر ہلاک ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 28, 2018 11:59 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں حوثی لیڈروں کی موت
فائل فوٹو

قاہرہ۔  سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن کے صنعا میں فضائی حملے کئے ہیں جس میں مسلح حوثی باغی تنظیم کے دو لیڈر ہلاک ہو گئے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل  ’الخبریا‘ نے آج صبح اس بات کی اطلاع دی۔


ایک اور ٹی وی چینل’ العربیہ‘ کے مطابق صنعا میں حوثی کی وزارت داخلہ پر اتحادی افواج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں اس کے لیڈر مارے گئے۔ قابل غور ہے کہ سعودی عرب پڑوسی ملک یمن میں مارچ 2015 سے حوثی باغیوں کے خلاف دودو ہاتھ کر رہی اتحادی افواج کی قیادت کر رہا ہے۔ یمن میں ایک تحریک کے بعد صدر عبد ربہ منصور ہادی کو ملک سے جلاوطن کر دیا گیا تھا۔

First published: Apr 28, 2018 11:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading