روس کے شمالی قفقاز کے علاقہ داغستان میں شدت پسندوں کے خلاف چھیڑی گئی مہم کے دوران اسلامک اسٹیٹ کے دو شدت پسند مارے گئے ہیں ،جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز کے دو جوان بھی زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی ’طاس‘ کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ہفتہ کو داغستان میں خاسوئيرٹ علاقے کے انڈرئی گاؤں کے ایک مکان میں کچھ شدت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی۔ نیشنل گارڈ اور پولیس نے مکان کا محاصرہ کر لیا اور شدت پسندوں سے ہتھیار ڈالنے کو کہا، لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں دو شدت پسند مارے گئے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کے دو جوان بھی زخمی ہو گئے. ذرائع کے مطابق مارے گئے شدت پسند اس سال دو پولیس افسران کے قتل سمیت بہت سے معاملات میں شامل تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔