اسرائیل-فلسطین کےدرمیان کشیدگی، فائرنگ میں 2اسرائیلی فوجی زخمی، فلسطینیوں کی کیاہےصورتحال؟

ہفتے کے روز دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے (@AviKaner)

ہفتے کے روز دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے (@AviKaner)

ہفتے کی رات اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ کچھ عبادت گزاروں کو ہٹانے کے لیے مزار میں داخل ہوئے تھے، جو ان کے بقول امن عامہ کی خلاف ورزی تھی اور اسرائیلیوں و دیگر سیاحوں کے دوروں میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gaza
  • Share this:
    مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ قصبے حوارا (Huwara) میں ایک فلسطینی مسلح گروپ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کج فائرنگ کے نتیجے میں ہفتے کے روز دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (PLFP) نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے فائرنگ کی ہے۔ فوج نے کہا کہ وہ مشتبہ شخص کا تعاقب کر رہی ہے۔

    یہ ایک ماہ کے اندر حوارا کے آس پاس ہونے والی تیسری فائرنگ کی اطلاع ہے، جس سے رمضان المبارک کے دوران کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے، جس سے حالیہ معاہدہ کے بارے میں بھی توقعات کوٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ کچھ تشویش کو دور کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔

    ہفتے کی رات اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ کچھ عبادت گزاروں کو ہٹانے کے لیے مزار میں داخل ہوئے تھے، جو ان کے بقول امن عامہ کی خلاف ورزی تھی اور اسرائیلیوں و دیگر سیاحوں کے دوروں میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فلسطینی یا مسلم حکام کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جنہوں نے ماضی میں اسرائیلی افواج کے مزار میں داخل ہونے کی مذمت کی تھی۔

    اتوار کو اسرائیلی اور فلسطینی حکام نے مصر میں ہونے والی ایک میٹنگ میں رمضان کے دوران تشدد کو کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    اسی دن ایک فلسطینی بندوق بردار نے حوارہ میں ایک اسرائیلی جوڑے پر ان کی کار میں فائرنگ کر دی جس سے وہ شخص زخمی ہو گیا۔

    حماس کے ایک گروپ کے ایک بندوق بردار نے گذشتہ ماہ عقبہ میں اسرائیل-فلسطین کے درمیان کشیدگی میں کمی کے مذاکرات کے پہلے دور کے دوران اسی قصبے میں ایک کار میں سوار دو آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: