உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان کی طرف سے ہوئےحملے میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت

    افغانستان کی طرف سے ہوئےحملے میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت۔ فائل فوٹو

    افغانستان کی طرف سے ہوئےحملے میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت۔ فائل فوٹو

    پاکستان کے شمال مغربی باجور ضلع میں افغانستان کے دہشت گردوں کے سرحد سے کئے گئے حملے میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت ہوگئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی باجور ضلع میں افغانستان کے دہشت گردوں کے سرحد سے کئے گئے حملے میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت ہوگئی۔ فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک رلیشنس (آئی ایس پی آر) نے اتوار کو بیان جاری کرکے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبہ میں سرحد پر واقع ایک فوجی جانچ چوکی پر فائرنگ کی۔


      پاکستانی فوج کے جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ خفیہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے جوانوں کی فائرنگ میں دو سے تین دہشت گرد مارے گئے اور کم از کم تین دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لئے دہشت گردوں کی طرف سے افغانستان کی زمین کے استعمال کی سخت مذمت کرت ہیں اور امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: