ہوم » نیوز » عالمی منظر

غزہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان کی موت

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جبکہ ایک بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 18, 2018 02:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
غزہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان کی موت
علامتی تصویر

غزہ: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت سلام صباح اور عبداللہ ابو شیخ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کی عمر 17 سال تھی۔ صہیونی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سرحد کے قریب نشانہ بنایا۔

دوسری جانب غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ امدادی اہلکاروں نے زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فوج کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ واقعہ کے بعد اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے غزہ پر بمباری اور شدید گولہ باری کی۔2014 میں غزہ کی حکمراں جماعت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہوئی تھی جس میں 2300 سے زائد فلسطینی جاں بحق اور 70 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

First published: Feb 18, 2018 02:56 PM IST