ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں دو فلسطینی مظاہرین ہلاک، متعدد زخمی

غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مارچ سے اسرائیلی فوج نے 250 فلسطینیوں کا قتل کیا ہے اور 26،000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 09, 2019 12:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں دو فلسطینی مظاہرین ہلاک، متعدد زخمی
اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں81 فلسطینی زخمی: فائل فوٹو، رائٹرز۔

غزہ پٹی کے قریب اسرائیلی سرحد کے پاس جمعہ کو دوپہر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی مظاہرین ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتہ کو بتایا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں حمزه اشتوی (18) کی موت ہوگئی۔ اس سے پہلے صبح اسرائیلی سرحد کے نزدیک جنوبی غزہ کے خان یونس کے شہر مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حسن شالبی (14) کی موت ہوگئی۔


انہوں نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے زیادہ تر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کچھ دیگر کا موقع پر طبی اہلکار علاج کرتے دیکھے گئے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مارچ سے ہر  ہفتہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں ’واپسی مارچ‘ نام سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اسی کے تحت، جمعہ کو دوپہر میں 46 ویں ریلی منعقد ہوئی تھی جس کے دوران مظاہرین کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔


عینی شاہدین نے کہا کہ مظاہرین نے مشرقی غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد کے درمیان فلسطینی پرچم لہرائے ، اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور سرحد پر تعینات فوجیوں پر پتھراؤ کئے ۔ اسرائیلی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے ۔ فوجیوں نے سرحد پر پہنچنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی۔


غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مارچ سے اسرائیلی فوج نے 250 فلسطینیوں کا قتل کیا ہے اور 26،000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

First published: Feb 09, 2019 12:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading