உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گریٹ ملز:میری لینڈ اسکول میں فائرنگ کرنے والے طالب علم کی موت، دو زخمی

    فوٹو کریڈٹ روئٹرس

    فوٹو کریڈٹ روئٹرس

    میری لینڈ کے سینٹ میری اسکول میں فائرنگ کرنے والے 17 سالہ طالب علم کی موت ہو گئی اور دو دیگر طالب علم زخمی ہو گئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      گریٹ ملز۔میری لینڈ کے سینٹ میری اسکول میں فائرنگ کرنے والے 17 سالہ طالب علم کی موت ہو گئی اور دو دیگر طالب علم زخمی ہو گئے۔كنٹری شیرف ٹموتھی کیمرون نے کہا کہ واشنگٹن سے 110 کلومیٹر دور میری لینڈ کے گریٹ ملز صوبہ ہائی اسکول میں صبح آٹھ بجے (بین الاقوامی وقت کےمطابق 12 بجے) فائرنگ شروع ہوئی۔ ایک طالب علم نے ہینڈ گن کے ساتھ ایک طالب علم اور ایک اور طالبہ پر گولی چلائی۔كیمرون نے پریس کانفرنس میں کہاکہ فائرنگ میں زخمی ہونے والی 16 سالہ لڑکی کی حالت نازک ہے جبکہ اسپتال میں داخل 14 سالہ لڑکا خطرے سے باہر ہے۔
      كیمرون نے کہا کہ گولی چلانے والے طالب علم کی شناخت آسٹن واٹ رولنز کے طور پرکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ رولنز کی موت افسر کے گولی چلانے سے ہوئی یا اس کو اپنی ہی گولی لگی۔رولنز کے ایک طالبہ کے ساتھ تعلقات کی بات سامنے آئی ہے جس کی اب تحقیقات کی جا رہی ہے۔
      سینٹ میری صوبے کے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایک بار پھر اسکولوں میں ہونے والی فائرنگ کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکہ کے فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 17 اسکولی بچوں کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد قومی سطح پر فعال اورمستحکم بندوق قوانین کے لئے مارچ بھی نکالا گیا تھا۔
      First published: