ہوم » نیوز » عالمی منظر

یو اے ای نے سعودی عرب سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عاید کی پابندی ، پڑھیں کیا ہے اس کی وجہ ؟

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 24, 2017 10:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یو اے ای نے سعودی عرب سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عاید کی پابندی ، پڑھیں کیا ہے اس کی وجہ ؟

دبئی: متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے یہ پابندی ریاض میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عائد کی جس کے تحت تمام اقسام کے مقامی اور جنگلی پرندے، زندہ مرغیاں، مرغی کا گوشت، انڈےاور ان سے بنی غذائی اشیا سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات لانا ممنوع ہوں گی۔

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات کے مطابق یہ قدم ورلڈ آرگنائزیشن آف اینیمل ہیلتھ کی نشاندہی کے بعد اٹھایا گیا ہے، آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں 14 پرندوں کو اس وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک کیا گیا جب کہ ہزاروں پرندوں میں اس وائرس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، فی الوقت اس وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے لوگوں میں منتقل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم چین میں ایچ فائیو این سکس وائرس لوگوں میں منتقل ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

First published: Dec 24, 2017 10:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading