30 سے زیادہ ملکوں کے سفارتکاروں اور سفیروں نے ابوظہبی میں بوچا سنواسی شری اکشر پروشوتم سوامی نارائن سنستھا (بی اے پی ایس) ہندو مندر کے زیرتعمیر مقام کا دورہ کیا۔ تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے، بھائی چارگی اور انسانیت پر بات چیت کو فروغ دینے کے لیے مندوبین یہاں پہنچے تھے۔
یہ مشرق وسطیٰ میں پہلا روایتی ہندو مندر ہو گا۔ مندر کی سجاوٹ میں پتھروں پر شاندار آرٹ ورک کیا جا رہا ہے، اس میں دنیا بھر کی ثقافتوں، نقش و نگار اور آرٹ کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ یہ اطلاع متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کر دی۔ جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں یہ سفارت کار ہندوستان کے سفیر سنجے سدھیر کی خصوصی دعوت پر اس میں شامل ہوئے۔ ان میں فلپائن، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، جاپان، انڈونیشیا، اسرائیل، برازیل، بیلجیم، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور نائجیریا کے سفیر اور مشن کے نمائندے شامل تھے۔ اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے 2018 میں رکھا تھا۔
Columns of peace & beams of harmony, make up the @BAPS@AbuDhabiMandir . Resident Ambassadors and diplomats from more than 30 countries visited the Temple site and marvelled at the delicate carvings & motifs from across world cultures. pic.twitter.com/b8krQQWXCR
خلیج ٹائمز اخبار نے بتایا کہ فلپائن، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، جاپان، انڈونیشیا، اسرائیل ، برازیل، بیلجیم، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور نائیجریا کے سفارتکار اور مشن کے نمائندے اُن لوگوں میں شامل تھے، جنہوں نے مندر کا دورہ کیا تھا۔ سدھیر نے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو 2018 میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سے مندر کی تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں واقف کروایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، انہوں نے مندر کے منصوبے کو ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی، تاریخی اور ثقافتی بندھن کی علامت قرار دیا، جو کہ امن، ہم آہنگی، رواداری اور بقائے باہمی کی قدروں کا اشتراک کرتے ہیں۔ سدھیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور متنوع، پرامن اور متحد کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ان کی متاثر کن کوششوں کی بھی تعریف کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔