ہوم » نیوز » عالمی منظر

یو اے ای نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کئے ، سوڈان کا ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آج اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو محدود کررہا ہے اور ملک میں ایرانی سفارت کاروں کی تعداد میں بھی تخفیف کر رہا ہے۔ یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلو اے ایم نے دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 04, 2016 07:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یو اے ای نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کئے ، سوڈان کا ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آج اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو محدود کررہا ہے اور ملک میں ایرانی سفارت کاروں کی تعداد میں بھی تخفیف کر رہا ہے۔ یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلو اے ایم نے دی ہے۔

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آج اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو محدود کررہا ہے اور ملک میں ایرانی سفارت کاروں کی تعداد میں بھی تخفیف کر رہا ہے۔ یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلو اے ایم نے دی ہے۔


ایک سرکردہ سعودی شیعہ عالم کی سزائے موت سے مشتعل ہوکر ایرانی مظاہرین نے کل ایران سے سعودی عرب کے سفارت خانہ پر حملہ کیاتھا جس کے بعد قریبی اتحادیوں سعودی عرب اور بحرین نے اپنے علاقائی حریف ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔


ڈبلو اے ایم نے بتایا کہ امارات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے اور ملک میں ایرانی سفارت کاروں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران میں ہماری نمائندگی ’چارج ڈی افیرس‘‘ کی سطح تک رہے گی۔ .


اس دوران سوڈان نے بھی تہران میں سعودی سفارت خانہ پر حملہ کے خلاف احتجاج میں ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع سعودی سرکاری ٹیلی ویژن اسٹیشن اخباریہ نے آج دی۔ سعودی عرب نے اپنے علاقائی حریف کے ساتھ کل سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے۔ دریں اثنا ایرانی سفیر کے اخراج کی اطلاع کی توثیق کے لئے سوڈانی حکام سے رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا۔

First published: Jan 04, 2016 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading