Travel Ban for India:امارات کی ہند ۔پاک سمیت دیگر ممالک پرنئی پابندیاں،6 جولائی تک پروازوں پرپابندی
جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹرانزٹ پیریڈ کے دوران ہوٹل میں قرنطینہ کریں۔مسافروں کو اس دوران صرف ہوٹل اور ائرپورٹ کے درمیان سفر کرنے کی اجازت ہے لیکن وہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے لوگوں سے میل جول بھی نہیں کرسکیں گے۔

دبئی: متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث پاکستان، ہندوستان ،نائجیریا، نیپال اور یوگنڈا سے پہنچنے والی چارٹر پروازوں پر نئی پابندیاں عاید کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ کم سے کم 10روز کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس پہنیں۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ پہنچے والوں کو ڈیوائسز دی جا چکی ہیں۔خلیج کے معروف انگریزی اخبار خلیج ٹائمزکے مطابق چارٹر فلائٹ آپریٹرز نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔
ستمبر 2020ء سے ابوظبی پہنچے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر میں 14روزہ قرنطینہ کے دوران ڈیوائس پہنے رکھیں۔اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ پہنچنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹسٹ بھی کروائیں جبکہ اس کے بعد آئسولیشن کے چوتھے اور آٹھویں روز بھی پی سی آر کروائیں۔جاری کردہ ہدایت کے مطابق دبئی میں مسافروں کے لیے 10روز کا آئسولیشن پیریڈ اور پی سی آر ٹسٹ لازمی ہے۔
Currently due to the restrictions, flights are cancelled until 6 July 21. *Kat
جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹرانزٹ پیریڈ کے دوران ہوٹل میں قرنطینہ کریں۔مسافروں کو اس دوران صرف ہوٹل اور ائرپورٹ کے درمیان سفر کرنے کی اجازت ہے لیکن وہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے لوگوں سے میل جول بھی نہیں کرسکیں گے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔