واشنگٹن۔ کیب ایگریگیٹر اوبر کے سربراہ دارا خسرو شاہی نے اپنے اس بیان پر معافی مانگی ہے جس میں انہوں نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کو ایک غلطی بتایا تھا جب کہ ریاض اس کے لئے ذمہ داری لے چکا ہے۔
خسرو شاہی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ کر کے کہا ’’ جمال خشوگی کے ساتھ جو ہوا وہ معاف کرنے اور بھلانے کے قابل نہیں ہے اور اسے غلطی بتانا غلط ہے‘‘۔ اتوار کو خسرو شاہی نے ہی ایک انٹرویو میں اسے غلطی بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی نہیں معلوم کہ اس لمحہ میں نے یہ کیسے کہہ دیا۔ ہمارے سرمایہ کاروں کو میرے خیالات کے بارے میں بہت پہلے سے جانکاری ہے اور میں نے ایکسس کے انٹرویو میں جو بھی کہا میں اس کے لئے معافی مانگتا ہوں۔
سعودی شہزادے نے لی تھی قتل کی ذمہ داریواشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھنے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کا 22 اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کا شمار سعودی عرب اور وہاں کے شہزادے محمد بن سلمان کے سخت ناقدین میں ہوتا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔