اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یوگانڈا میں بھیانک سڑک حادثہ: 19 افراد کی موت، 6 زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    یوگانڈا پولیس کے ترجمان ایملین کائمہ نے بتایا کہ کاپچوروا -بالے قومی شاہراہ پر ایک بس چوٹی سے نیچے گر گئی۔ حادثہ میں کم از کم 19 افراد کی موت جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      19  یوگانڈا کے ضلع کاپچوروا میں منگل کے روز ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 19 افراد کی موت جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ یوگانڈا پولیس کے ترجمان ایملین کائمہ نے بتایا کہ کاپچوروا -بالے قومی شاہراہ پر ایک بس چوٹی سے نیچے گر گئی۔ بس میں سوار افراد کاپچوروا میں تین دنوں کی چھٹی منانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

      پولیس کے مطابق اس حادثہ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوپائی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے کاپچوروا اور بالے کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

      پولیس حکام نے بتایا کہ یوگانڈا میں ہر برس تقریباً 20 ہزار سڑک حادثات پیش آتے ہیں اور ان حادثات میں تقریباً دو ہزار افراد کی موت ہوجاتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: اہم خبریں: ملک اور دنیا کی بڑی خبریں جو آج آپ کو جاننا ضروری ہیں
      First published: