ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانیہ کو بڑا جھٹکا ، پرنس چارلس بھی کورونا وائرس کے شکار ، مثبت آئی رپورٹ

بیکنگھم پیلس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنس آف ویلس کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں ۔

  • Share this:
برطانیہ کو بڑا جھٹکا ، پرنس چارلس بھی کورونا وائرس کے شکار ، مثبت آئی رپورٹ
برطانیہ کو بڑا جھٹکا ، پرنس چارلس بھی کوونا وائرس کے شکار ، مثبت آئی رپورٹ

برطانیہ میں ملکہ ایلزابیتھ کے بڑے بیٹے پرنس چارلس بھی کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں ۔ فی الحال چارلس اسکاٹ لینڈ میں سیلف آئسولیشن میں ہیں اور موصولہ اطلاعات کے مطابق وہیں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ 71 سالہ چارلس برطانونی تاج کے جانشیں کے ترتیب میں پہلے نمبر پر ہیں ۔


بیکنگھم پیلس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنس آف ویلس کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں ۔ ان میں کورونا وائرس کی کچھ علامتیں پائی گئی ہیں ۔ حالانکہ ان کی صحت ٹھیک ہے اور آنے والے کچھ دنوں تک وہ گھر سے ہی کام کرتے رہیں گے ۔


پرنس چارلس کی اہلیہ ڈچیس آف کارنوال ایمیلیا کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا گیا ہے ۔ حالانکہ ان کا نتیجہ منفی آیا ہے ۔ سرکار اور ڈاکٹرس کی صلاح کے بعد پرنس اور ان کی اہلیہ گھر میں سیلف آئسولیشن میں رہ رہی ہیں ۔ یہ ٹیسٹ این ایچ ایس کی طرف سے کرئے گئے تھے ۔ شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ پرنس چارلس کو کورونا وائرس گزشتہ دنوں کئی عوامی پروگرم میں شرکت کرنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ حالانکہ انفیکشن کے ذریعہ کی ابھی تک کوئی پختہ جانکاری نہیں ملی ہے ۔

First published: Mar 25, 2020 04:47 PM IST