UK:برطانوی وزیرخارجہ نے اٹھایا ہندوؤں پرظلم وستم کا مدعا، مذہب-عقیدت کی آزادی کو لے کر کہی یہ بات
برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس سے عقیدے اور یقین کو لے کر ہورہے ظلم پر کہی یہ بڑی بات۔
5 اور 6 جولائی کو ہوئی اس دو روزہ سربراہی کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی حکومتوں اور فرقوں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر جگہ ہر شخص اپنے مذہب یا عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکے۔
لندن:برطانیہ کی حکومت کی جانب سے مذہب یا عقیدے کی آزادی کو فروغ دینے کے لیے ایک عالمی سربراہی اجلاس منگل کو لندن میں شروع ہوا۔ اپنی سربراہی کانفرنس کے آغاز میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ نے دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں ہندوؤں پر ظلم و ستم کے معاملے پر بھی سوال اٹھائے۔
برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ لز ٹرس نے لندن میں کوئین الزبتھ دوم سینٹر میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ مذہب یا عقیدے کی آزادی اظہار رائے یا جمہوریت جیسی بنیادی آزادی ہے لیکن دنیا کی 80 فیصد سے زائد آبادی ان ممالک میں رہتی ہے جہاں مذہب یا عقیدے کی آزادی خطرے میں ہے۔
سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے، برطانیہ نے یہودی برادری پر صدیوں کے ہولناک ظلم و ستم، چینی حکومت کی جانب سے سنکیانگ کے علاقے میں ایغور مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نائیجیریا میں عیسائیوں پر ظلم و ستم اور افغانستان میں اقلیتوں کی حالت زار کا بھی حوالہ دیا۔ برطانیہ نے کہا کہ یہ صرف چند مثالیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہندوؤں، انسانیت پسندوں اور بہت سے دوسرے لوگوں پر ان کے عقیدے اور یقین کی وجہ سے مقدمہ چلایا جاتا ہے اور انہیں ستایا جاتا ہے۔
اس دوران انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر روس یوکرین تنازع کے تناظر میں روسی فوجیوں کی طرف سے گھناؤنے جنگی جرائم کا الزام لگایا۔ برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ بے گناہ شہری روس کی اندھا دھند بمباری سے بچنے کے لیے عبادت گاہوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ چرچ اور مساجد ملبے تلے دب گئی ہیں۔
اس کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے پرنس چارلس نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ ہونا چاہیے جہاں فرق کا احترام کیا جائے، جہاں یہ تسلیم کیا جائے کہ ہر کسی کو یکساں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ 5 اور 6 جولائی کو ہوئی اس دو روزہ سربراہی کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی حکومتوں اور فرقوں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر جگہ ہر شخص اپنے مذہب یا عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔