ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانوی وزیر اعظم کے کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہی حاملہ گرل فرینڈ نے اٹھایا یہ بڑا قدم

کیری سائمنڈس آئسولیشن کے دوران کیمبرویل میں واقع اپنے گھر میں رہ سکتی ہیں ۔ گشتہ رات ہی 32 سال کی کیری سائمنڈس نے کہا تھا کہ عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے وہ سیلف آئسولیشن میں جارہی ہیں ۔

  • Share this:
برطانوی وزیر اعظم کے کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہی حاملہ گرل فرینڈ نے اٹھایا یہ بڑا قدم
برطانوی وزیر اعظم کے کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہی حاملہ گرل فرینڈ نے اٹھایا یہ بڑا قدم

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کی گرل فرینڈ اور منگیتر سیلف آئسولیشن میں چلی گئی ہیں ۔ بورس جانسن کی گرل فرینڈ کیری سائمنڈس پانچ ماہ کی حاملہ ہیں ۔ حمل کی وجہ سے وہ کورونا وائرس کے ہائی رسک زون میں آجاتی ہیں ، اس لئے ان کا آئسولیشن میں جانا ضروری ہے ۔


دی سن کی رپورٹ کے مطابق کیری سائمنڈس آئسولیشن کے دوران کیمبرویل میں واقع اپنے گھر میں رہ سکتی ہیں ۔ گشتہ رات ہی 32 سال کی کیری سائمنڈس نے کہا تھا کہ عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے وہ سیلف آئسولیشن میں جارہی ہیں ۔ اپنے پالتو کتے کے سات ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ سیلف آئسولیشن اتنا بھی خراب نہیں ہے ، اگر آپ کے ساتھ یہ ہو ۔


خیال رہے کہ سائمنڈس کو گزشتہ مرتبہ نو مارچ کو بورس جانسن کے ساتھ دیکھا گیا تھا ۔ دونوں ویسٹ منسٹر ایبے کے کامن ویلتھ سروس میں حصہ لے رہے تھے ۔ 55 سال کے برطانوی وزیر اعظم کے کورونا وائرس کی علامت کی کل جانچ ہوئی تھی ۔ ان میں کورونا وائرس کی معمولی علامت پائی گئی تھی ۔ انہیں نزلہ اور بخار کی شکایت ہوئی تھی ۔ وہ کم از کم سات دنوں تک سیلف آئسولیشن میں رہیں گے ۔


قابل ذکر ہے کہ بورس جانسن دنیا کے پہلے بڑے لیڈر ہیں ، جنہیں کورونا وائرس ہوا ہے ۔ گزشتہ دیر رات انہیں اپنے انفیکٹڈ ہونے کی جانکاری ملی تھی ۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کی گرل فرینڈ کیری سائمنڈس وزیر اعظم کے ساتھ ان کے ڈٓاوننگ اسٹریٹ کی رہائش گاہ پر نہیں رہ رہی تھیں ۔ برطانیہ کی حکومت نے حاملہ خواتین کو کورونا وائرس میں ہائی رسک زون میں رکھا ہے ۔ انہیں لے کر خاص احتیاط برتی جارہی ہے ۔
First published: Mar 27, 2020 10:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading