برٹین کے وزیراعظم رشی سونک نے کار کی سیٹ بیلٹ ہٹانے پر مانگی معافی، اپوزیشن نے کی تنقید

برٹین کے وزیراعظم رشی سونک نے کار کی سیٹ بیلٹ ہٹانے پر مانگی معافی، اپوزیشن نے کی تنقید (AFP)

برٹین کے وزیراعظم رشی سونک نے کار کی سیٹ بیلٹ ہٹانے پر مانگی معافی، اپوزیشن نے کی تنقید (AFP)

پچھلی ویڈیوز میں سونک کو اپنے کارڈ سے کنٹیکٹ لیس ادائیگی کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • London
  • Share this:
    برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے جمعرات کو نارتھ ویسٹ انگلینڈ میں ایک جگہ جانے کے لیے گاڑی چلاتے وقت سوشل میڈیا ویڈیو فلمائے جانے کے دوران اپنی سیٹ بیلٹ ہٹانے میں ’فیصلے کی مختصر غلطی‘ کے لیے معذرت کی ہے۔ سنک کے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی سیٹ بیلٹ کو کچھ دیر کے لیے ہٹایا تھا اور وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔

    برطانیہ میں کار سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر 100 پاونڈ کا بروقت جرمانہ
    برطانیہ میں کار میں سیٹ بیلٹ لگانے میں ناکام رہنے والے مسافروں کو 100 پاونڈ کا آن دا اسپاٹ جرمانہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر کیس عدالت میں جاتا ہے تو یہ بڑھ کر 500 پاونڈ ہوجاتا ہے۔ صرف جائز طبی معاملوں میں چھوٹ دی جاسکتی ہے۔ سنک کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ کی ایک مختصر غلطی تھی۔ پی ایم نے ایک چھوٹی سی کلپ فلمانے کے لیے اپنی سیٹ بیلٹ ہٹادی تھی۔ وہ پوری طرح سے تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ایک غلطی تھی اور اس کے لیے معافی مانگتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ سبھی کو سیٹ بیلٹ لگانی چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:
    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے استعفیٰ دے کر کیا حیران، کہا-اب نہیں بچی توانائی

    یہ بھی پڑھیں:
    ترکی میں رواں سال 14 مئی کو ہوں گے عام انتخابات، رجب طیب اردگان کے مقابلہ میں کون ہیں؟

    اپوزیشن لیبر پارٹی نے کی تنقید
    سونک نے ملک بھر میں 100 سے زائد پروجیکٹوں کو فنڈ دینے کے لیے اپنی حکومت کی نئی لیولنگ اپ فنڈ اعلانات کو فروغ دینے کے لیے ایک ویڈیو فلمایا ہے۔ ویڈیو میں پولیس کی موٹرسائیکلوں کو ان کی کار کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن لیبر پارٹی نے کہا کہ تازہ ترین واقعہ ایک "نہ ختم ہونے والا دردناک منظر" دکھاتا ہے۔ پچھلی ویڈیوز میں سونک کو اپنے کارڈ سے کنٹیکٹ لیس ادائیگی کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: