உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بین الاقوامی مسافروں اور سیاحوں کے لیے کئی ممالک میں RT-PCR ٹسٹ کا لزوم ختم، جانیے مکمل تفصیلات

    بہت سے ممالک عالمی سیاحوں اور مسافروں کے لیے نئی طرح کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    بہت سے ممالک عالمی سیاحوں اور مسافروں کے لیے نئی طرح کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    حال ہی میں برطانیہ نے ویکسین لگائے جانے والے مسافروں کے لیے کووڈ۔19 ٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم برطانیہ واحد ملک نہیں ہے جس نے قبل از آمد کووڈ۔19 ٹیسٹوں کو استثنیٰ دیا ہے۔ نیوز 18 کی جانب سے مکمل تفصیلات پیش ہیں:

    • Share this:

      عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے نئے ویرینٹ اومی کرون (Omicron) کے انفیکشن میں اضافے کے ساتھ ہی بہت سے ممالک عالمی سیاحوں اور مسافروں کے لیے نئی طرح کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی مسافروں کی آمد و رفت کو فروغ دینے کے لیے کئی ممالک کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو دیکھنے کے باوجود مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگوانے والے مسافروں کے لیے پابندیوں میں نرمی کر رہے ہیں۔


      حال ہی میں برطانیہ نے ویکسین لگائے جانے والے مسافروں کے لیے کووڈ۔19 ٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم برطانیہ واحد ملک نہیں ہے جس نے قبل از آمد کووڈ۔19 ٹیسٹوں کو استثنیٰ دیا ہے۔ نیوز 18 کچھ ایسے ممالک پر ایک نظر ڈالتا ہے جنہوں نے حال ہی میں سیاحت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جانے والے مسافروں کے لیے پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے:

      برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن (Boris Johnson) نے پیر کو انکشاف کیا کہ انگلینڈ میں داخل ہونے والے مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافر جلد ہی کسی بھی کورونا ٹیسٹ کی ضروریات سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ملٹن کینز، بکنگھم شائر میں ایک اسپتال کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جانسن نے کہا کہ روزانہ اومی کرون ویرینٹ ڈیٹا بہتر ہو رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک مسافروں کے لیے مزید کھلا ہو۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: