اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا جانچ کرے گا برطانیہ، متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے بڑھی تشویش

    چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا جانچ کرے گا برطانیہ، متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے بڑھی تشویش (علامتی تصویر)

    چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا جانچ کرے گا برطانیہ، متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے بڑھی تشویش (علامتی تصویر)

    برطانیہ جلد ہی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے گائیڈ لائنس کا اعلان کرنے والا ہے، جس پر مسافروں کو عمل کرنا ہو گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • London
    • Share this:
      چین میں کورونا کے بڑھتے کیسیز دنیا بھر میں تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ زیادہ تر ممالک میں کورونا کے کیسیز کم ہوگئے تھے، لیکن چین میں گزشتہ کچھ دنوں میں جو حالات دیکھے جارہے ہیں، اسکو لے کر دیگر ممالک کافی محتاط ہیں۔ ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے بعد خبر ہے کہ برطانیہ بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ-19 ٹسٹ لازمی کرکے جانچ کرے گا۔

      برطانیہ گائیڈلائنس کا جلد کرے گا اعلان
      میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے آنے والے مسافروں کو اپنی کورونا کی منفی رپورٹ دینی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی، برطانیہ جلد ہی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے گائیڈ لائنس کا اعلان کرنے والا ہے، جس پر مسافروں کو عمل کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی، نئے کوویڈ کیسیز میں اضافے کے درمیان چین سے آنے والے مسافروں کے لیے امریکہ ،نئے کورونا اقدامات کو نافذ کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں کورونا کیسیز میں اضافہ اور متاثرہ افراد کی تعداد میں شفافیت کا فقدان دنیا کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      چین میں کوویڈ کے سنگین حالات سے WHOکو تشویش، ٹیڈروس نے چینی عہدیداروں سے کی ملاقات

      یہ بھی پڑھیں:
      چین میں کورونا کا قہر، شنگھائی مردہ گھر میں ایک دن میں پہنچی 10 ہزار سے زیادہ لاشیں

      ہندوستان میں ہوگی چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں کی جانچ
      مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ چین سمیت پانچ ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے آر ٹی پی سی آر جانچ لازمی کردی گئی ہے۔ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی ہوگی۔ اگر جانچ میں کوئی شخص کورونا پازیٹیو پایا جاتا ہے تو اس کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: