ہوم » نیوز » عالمی منظر

اچانک پانی کی جگہ ندی میں بہنے لگا دودھ ، بالٹی اور کٹوری لے کر دوڑ پڑے لوگ

آپ نے آج تک دودھ کی ندیاں بہنے کی کہاوت سنی ہوگی ، لیکن برطانیہ کے ویلس میں رہنے والے لوگوں نے اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی لیا ۔ 15 اپریل کو اچانک ویلس میں بہنے والے دولائس ندی کا پانی سفید ہوگیا ۔ ندی میں پانی کی جگہ دودھ بہتا دیکھ کر لوگ بھی حیران رہ گئے ۔

  • Share this:
اچانک پانی کی جگہ ندی میں بہنے لگا دودھ ، بالٹی اور کٹوری لے کر دوڑ پڑے لوگ
اچانک پانی کی جگہ ندی میں بہنے لگا دودھ ، بالٹی اور کٹوری لے کر دوڑ پڑے لوگ

یوکے : آپ نے آج تک دودھ کی ندیاں بہنے کی کہاوت سنی ہوگی ، لیکن برطانیہ کے ویلس میں رہنے والے لوگوں نے اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی لیا ۔ 15 اپریل کو اچانک ویلس میں بہنے والے دولائس ندی کا پانی سفید ہوگیا ۔ ندی میں پانی کی جگہ دودھ بہتا دیکھ کر لوگ بھی حیران رہ گئے ۔ دراصل ندی کے پاس ہی ایک واقعہ پیش آیا ، جس میں دودھ سے بھرا ٹرل پلٹ گیا ، جس کی وجہ سے پورا دودھ ندی میں بہہ گیا ۔ اس سے ندی کا پانی سفید ہوگیا ۔


سوشل میڈیا پر یوکے کا یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ 15 اپریل کی شام Carmarthenshire  میں دودھ سے بھرا ایک ٹرک پلٹ گیا ۔ اس سے ہر طرف دودھ بکھرگیا ۔ یہ دودھ جاکر ندی میں مل گیا اور اس کی وجہ سے ندی کا پورا پانی سفید ہوگیا ۔ نیچورل ریسورسیز ویلس (Natural Resources Wales, NRW) نے دودھ کی کوالیٹی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ۔ حالانکہ اسی وجہ سے ندی کا پانی سفید ہوا تھا ، اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے ۔


دلائس ندی کا سفید ہوا پانی کافی دور تک بہتا رہا ۔ لوگ حیران تھے کہ آخر ندی میں پانی سفید کیسے ہوگیا ۔ لوگ بالٹی اور کئی دیگر طرح کے برتنوں میں دودھ جمع کرتے نظر آئے ، لیکن اس کی کوالیٹی کو لے کر شک برقرار ہے ۔ کئی لوگوں نے پہلے اس کو کرشمہ بتایا ۔ حالانکہ بعد میں ندی کے پانی کا سفید رنگ میں بدلنا سب کو سمجھ میں آگیا ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 16, 2021 05:49 PM IST