ہوم » نیوز » عالمی منظر

مشرقی یوکرین میں طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوئی

ایمرجنسی سروس نے سوشل ٹیٹ ورکنگ سائٹ ٹیلی گرام پر بتایا کہ خارکیو علاقے چوہیو شہر کے نزدیک جمعہ کے روز فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں 27 افراد سوار تھے جن میں 20 فوجی اور عملے کے 7 اراکین شامل تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 26, 2020 06:08 PM IST
  • Share this:
مشرقی یوکرین میں طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوئی
مشرقی یوکرین میں طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوئی

کیف۔ یوکرین کے خارکیو علاقے میں فوجی طیارہ حادثے میں ایک اور شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ ایک اور شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔


ایمرجنسی سروس نے سوشل ٹیٹ ورکنگ سائٹ ٹیلی گرام پر بتایا کہ خارکیو علاقے چوہیو شہر کے نزدیک جمعہ کے روز فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں 27 افراد سوار تھے جن میں 20 فوجی اور عملے کے 7 اراکین شامل تھے اور دو دیگر افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس طیارے کے بلیک باکس کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور دونوں باکس محفوظ ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔


صوبائی گورنر اولیکسی کوچیر کے مطابق یہ حادثہ طیارے کے انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا ’’ جیسا کہ مجھے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پائلٹ نے حادثے سے قبل انجن فیل ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس کے بعد کیا ہوا۔ اس کا انکشاف جانچ کے بعد ہوگا۔


یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی نے کہا کہ آج وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ صدر نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ہم سبھی حالات کے وجوہات کی جانچ کے لئے فوری طور پر ایک کمیشن کی تشکیل کر رہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 26, 2020 06:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading