உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ukraine crisis: بوکھا ریسٹ سے دوسری پرواز اتوار کی صبح دہلی ایئر پورٹ پہنچی، واپس لائے گئے یوکرین میں پھنسے 250 ہندوستانی

    Ukraine Russia Crisis: یوکرین (Ukraine) میں پھنسے 250 ہندوستانیوں کو لے کر رومانیہ کی راجدھانی بوکھا ریسٹ (Bucharest) سے دوسری انخلائی پرواز اتوار کی صبح دہلی ایئر پورٹ پر اتری۔ دوسری جانب ہنگری کے بڈا پیسٹ (Budapest) سے 240 ہندوستانی شہریوں کو لے کر آپریشن گنگا (Operation Ganga) کی تیسری پرواز دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ سندھیا (Jyotiraditya Scindia) نے کہا کہ حکومت کی یہ مہم سبھی شہریوں کو محفوظ ہندوستان لانے تک جاری رہے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی. یوکرین میں پھنسے 250 ہندوستانیوں کو لے کر ایئر انڈیا کی انخلاء کی دویسری پرواز اتوار کی صبح دہلی پہنچی۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اور وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے رومانیہ کے دارالحکومت بوکھارسٹ کے راستے یوکرین سے بحفاظت نکالے گئے ہندوستانی شہریوں کا خیرمقدم کیا۔ شہری ہوا بازی کے وزیرجیوتی رادتیہ سندھیا نے یوکرین سے بوکھارسٹ کے راستے دہلی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے ہندوستانی شہریوں سے بھی بات چیت کی۔

      شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین کے صدر کے رابطے میں ہیں، یہ یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں کہ سبھی ہندوستانیوں کو محفوظ گھر لایا جائے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم نے کئی بچوں سے بات کی۔ بہادری اور ہمت سے انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے، ہم نے اس کی تعریف کی۔ ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں اور دوستوں کو ضرور بتائیں کہ حکومت کی یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک تمام شہریوں کو بحفاظت ہندوستان نہیں لایا جاتا۔

      طیارے کے کیپٹن انچیت بھاردواج نے کہا کہ یہ ایک اجتماعی کوشش تھی۔ ہندوستانی طلباء کو ایئرلفٹ کرکے ان کے وطن واپس لانا ہمارے لئے خاص تجربہ تھا۔ ہمیں اسے وقت پر مکمل کرنے پر خوشی ہے۔ کیپٹن انچیت بھاردواج نے کہا کہ رومانیہ سے واپس تہران اور پاکستان کے راستے ہندوستان میں ایئر ٹریفک کنٹرول نیٹ ورک سے بہت اچھا تعاون ملا۔ ہمیں بغیر پوچھے سیدھا راستہ دے دیا گیا۔

      دوسری جانب آپریشن گنگا کی تیسری پرواز ہنگری کے شہر بڈاپیسٹ سے 240 ہندوستانی شہریوں کو لے کر دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔ کیبن کریو انچارج رجنی پال، جو طلباء کے ساتھ ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز سے دہلی آئے، نے کہا کہ ہمیں ہندوستانیوں کو گھر لانے کے اس آپریشن کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ کچھ طلباء پک اپ پوائنٹ تک پہنچنے کے لئے اپنے سامان کے ساتھ 10-9 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہیں۔ جبکہ یوکرین سے واپس آنے والے ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ طالب علم خوف میں مبتلا ہیں، لیکن یوکرین کے دیگر علاقوں کے مقابلے جہاں ہم رومانیہ کی سرحد کے قریب رہ رہے تھے، وہاں کی صورتحال بہت بہتر تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: