Ukraine-Russia War: روس کی سرحد میں پہلی مرتبہ داخل ہوا یوکرین، تیل ڈپو پر کی ایئراسٹرائیک
یوکرین نے پہلی مرتبہ روس میں گھس کر کیا حملہ!
Ukraine-Russia War: بیلگوروڈ جو ماسکو سے تقریباً 700 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یوکرین کی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔ یوکرین کا دوسرا بڑا شہر خارکیف بیلگوروڈ کی سرحد سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
کیو/ماسکو: Ukraine-Russia War: یوکرین سے ملحقہ روس کے شہر بیلگوروڈ میں تیل کے ڈپو میں بھیانک آگ یوکرین کے حملے میں لگی تھی۔ اس کا انکشاف خود بیلگوروڈ کے گورنر نے کیا ہے۔ گورنر کے مطابق یوکرین کے حملہ آور ہیلی کاپٹر نے اس فیول ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔ اگر گورنر کا دعویٰ درست ہے تو یہ روس کی سرحد میں داخل ہو کر یوکرین کا پہلا حملہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اب تک روسی فوج اپنا خصوصی فوجی آپریشن یعنی یوکرین کی سرحد میں داخل ہو کر حملہ کر رہی تھی۔
روسی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ بیلگوروڈ میں ایندھن کے ڈپو پر حملہ یوکرین کے دو (02) ایم آئی 24 ہیلی کاپٹروں نے کیا تھا۔ بہت نیچی پرواز کرتے ہوئے ان دونوں ہیلی کاپٹروں نے میزائل داغے اور اس فیول ٹینک کو اڑا دیا۔ روسی فوج کے مطابق یہ فیول ڈپو فوج کے لیے نہیں بلکہ شہریوں کی سپلائی کے لیے تھا۔
ڈپو میں کام کرنے والے دو ملازمین زخمی بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاو گیلڈکوف کے مطابق جمعہ کی صبح ایندھن کے ڈپو میں آگ یوکرین کے حملہ آور ہیلی کاپٹر کی وجہ سے لگی۔ صبح تقریباً 5 بجے یوکرین کے دو حملہ آور ہیلی کاپٹروں نے بہت نیچی پرواز کرتے ہوئے اس فیول ڈپو پر حملہ کیا۔ اس حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے۔ بیلگوروڈ کے گورنر کے مطابق یوکرین کے اس فضائی حملے میں ڈپو میں کام کرنے والے دو ملازمین زخمی بھی ہوئے۔
یوکرین سرحد سے متصل علاقہ ہے بیلگوروڈ بیلگوروڈ جو ماسکو سے تقریباً 700 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یوکرین کی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔ یوکرین کا دوسرا بڑا شہر خارکیف بیلگوروڈ کی سرحد سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک روسی فوجی اڈے میں آگ لگ گئی تھی جس میں چار روسی فوجی زخمی ہوئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔