اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Zaporizhzhia: نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی زون کے قیام پر زور، ’نقصان سے بچنا ہوگا تو جنگ بندی ضروری‘

    یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کر رہی ہے آئی اے ای اے کی ٹیم۔ (فائل تصویر: رائٹرز)

    یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کر رہی ہے آئی اے ای اے کی ٹیم۔ (فائل تصویر: رائٹرز)

    Ukraine Nuclear Plant: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ پلانٹ اور اس سے منسلک تنصیبات کو مزید نقصانات سے بچانے ضروری ہے، ورنہ اس کا بھیانک نقصان پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ اسی لیے اس کے آس پاس کے علاقوں میں گولہ باری کو فوری طور پر روک دیا جائے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiarussiarussia
    • Share this:
      یورپ کے سب سے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا (Zaporizhzhia) کے ارد گرد اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے سیکیورٹی زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر روس کا قبضہ ہے اور یہاں روس کی جانب سے گولہ باری کی جارہی ہے۔ تاہم ماسکو نے سیکیورٹی زون کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ کی سالمیت کے تحفظ کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ زیادہ موزوں ہوگا۔ جس پر دونوں ممالک یعنی روس اور یوکرئن کی رضامندی ضروری ہے۔

      انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا کہ فوجی ذرائع سے ہونے والے فزیکل نقصان کو جلد از جلد خاتمہ ہو اور یہاں ہونے والی تباہی کو روکا جائے۔ ایجنسی نے کہا کہ جوہری حادثے کو روکنے کے لیے عبوری اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ یہ جوہری حفاظت، پلانٹ کے اطراف میں ’’سیفٹی زون‘‘ کے فوری قیام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

      روس کے فوجیوں نے مارچ کے شروع میں یورپ کے سب سے بڑی جوہری پلانٹ پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اس کے آس پاس کے علاقے میں بار بار حملے ہوتے رہے ہیں، جس سے جوہری تباہی کا خدشہ پیدا ہوا، کیونکہ دونوں فریق اس مقام پر گولہ باری کا الزام لگاتے ہیں۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے گزشتہ ہفتے انسپکٹرز کی ایک ٹیم پلانٹ بھیجنے کے بعد ایک رپورٹ میں کہا کہ موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Congress لیڈران پر حملہ اور فاروق عبداللہ کی تعریف... آخر چاہتے کیا ہیں غلام نبی آزاد؟

      زاپوریژیا میں ماسکو کی جانب سے نصب اہلکار ولادیمیر روگوف نے سیکورٹی زون کے خیال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلانٹ کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، لیکن جس چیز کی ضرورت تھی وہ جنگ بندی پر عمل درآمد کا معاہدہ ہے۔ دوسرے لفظوں میں اگر جوہری پلانٹ کے دائرے میں کچھ ہوتا ہے، تو اس کے ذمہ دار دونوں ممالک ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔
       Ghulam Nabi Azad نے آخر کیوں 50 سال بعد کانگریس اور راہل گاندھی سے حاصل کی آزادی





      اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ پلانٹ اور اس سے منسلک تنصیبات کو مزید نقصانات سے بچانے ضروری ہے، ورنہ اس کا بھیانک نقصان پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ اسی لیے اس کے آس پاس کے علاقوں میں گولہ باری کو فوری طور پر روک دیا جائے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: