اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دشمنی اور تشدد فوری ختم کریں روس-یوکرین، بات چیت پر آئیں واپس

    دشمنی اور تشدد فوری ختم کریں روس-یوکرین، بات چیت پر آئیں واپس

    دشمنی اور تشدد فوری ختم کریں روس-یوکرین، بات چیت پر آئیں واپس

    کمبوج نے یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ملک کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرہ کمبوج نے کہا کہ ہندوستان نے مسلسل دشمنی کو فوری ختم کرنے کی اپیل کی ہے اور یوکرین اور روس سے سفارتی اور بات چیت کے راستے پر لوٹنے کی درخواست کی ہے۔ یوکرینی شہریوں کی سیکورٹی اور بچوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمبوج نے کہا، ہندوستان نے لگاتار دشمنی اور تشدد کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان نے دونوں فریقین سے واپس بات چیت کی میز پر واپس ہونے کی بات کہی ہے۔

      سفارتی اور بات چیت کا راستہ ہموار کیا
      انہوں نے کہا، ہم نے سفارتی اور بات چیت کا راستہ ہموار کیا ہے اور جدوجہد کو ختم کرنے کے سبھی سیسای کوششوں کے یے اپنی حمایت بھی ظاہر کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ معصوم جانوں کی قیمت پر کوئی حل نہیں نکل سکتا۔ ہمارے وزیر اعظم نے کئی مواقع پر یوکرین اور روس کے صدور سے بات کی ہے اور ہندوستان کے موقف کو دہرایا ہے۔ ہندوستان امن قائم کرنے کے لیے ایسی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی مظالم پربنی فلم، ڈائریکٹرنےکہا’میں ڈرتی نہیں ہوں، سچ بتاؤں گی‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ‘ عمران خان کی پارٹی پورے پاکستان میں چلائے گی مہم، کیا پی ٹی آئی...؟

      ہندوستان حالات کو لے کر پرتشویش
      کمبوج نے یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ملک کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، لاکھوں بے گھر ہوئے اور پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ حال کے ہفتوں میں شہریوں اور غیر فوجی بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کی رپورٹس بے حد تشویشناک ہیں۔ ماسکو-کیف جنگ سے متاثرہ یوکرین اور دیگر کم انکم والے ممالک کو انسانی امداد فراہم کرنے میں ہندوستان کی کوششوں کو یاد کرتے ہوئے کمبوج نے کہا کہ ہم یوکرین کو انسانی امداد فراہم کررہے ہیں اور گلوبل ساؤتھ میں اپنے کچھ پڑوسیوں کو معاشی مدد فراہم کررہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: