Ukraine War:زاپوریزیا پلانٹ پر روسی حملوں کے بعد ایٹمی حادثے کی دہلیز پر کھڑا یوروپ، قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں روس
یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب اپنی وردی پر روسی پرچم کے ساتھ ایک خدمتگار کھڑا ہے (تصویر: رائٹرز)
Ukraine War: یوکرین نے روس کے قبضے میں طویل عرصے سے کھیرسن پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے ایک بڑے حملے کا آغاز کیا۔ یوکرین نے حکمت عملی کے تحت چار پل تباہ کر دیے ہیں، جو روسی فوجیوں کو رسد پہنچانے کے لیے ضروری تھے۔
Ukraine War:یوکرین اور روس کی گولہ باری کی وجہ سے یوروپ وسیع ایٹمی حادثے کی دہلیز پر کھڑا ہوگیا ہے۔ زاپوریزیا ایٹمی پاور پلانٹ سے قبضہ چھوڑنے کو روس تیار نہیں ہے تو یوکرین کسی بھی قیمت پر اسے واپس حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہر دن فائرنگ اور بمباری کا اندیشہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ہفتہ کو ایٹمی پلانٹ کے آس پاس زبردست فائرنگ ہوئی۔ یوکرین اور روس نے اس کے لئے ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے۔ وہیں، پلانٹ کی حالت کا اندازہ لگانے کے لئے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسی (IAEA) کے ماہرین کی ٹیم کو اب تک جانے کی اجازت نہیں مل پائی ہے۔
یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ روس نے پلانٹ کے پاس نیپر ندی کے آگے شہر پر میزائلوں اور توپ سے حملے کیے ہیں۔ وہیں روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے بے حد لاپرواہی سے ایٹمی ایندھن کے ذخیرے پر گولے داغے۔ پلانٹ کی آپریٹر کمپنی اینرگورٹم کے مطابق، کولنگ سسٹم بند ہونے سے ری ایکٹر گرم ہونے سے حادثہ ہوسکتا ہے۔ کھیرسن میں یوکرین کا جوابی حملہ
جنوب میں، یوکرین نے روس کے قبضے میں طویل عرصے سے کھیرسن پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے ایک بڑے حملے کا آغاز کیا۔ یوکرین نے حکمت عملی کے تحت چار پل تباہ کر دیے ہیں، جو روسی فوجیوں کو رسد پہنچانے کے لیے ضروری تھے۔ یوکرائنی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ہفتے اور اتوار کو جنوب میں الگ الگ حملوں میں 35 روسی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک توپ، نو بکتر بند گاڑیاں اور دو آرڈیننس اسٹورز کو تباہ کیا گیا ہے۔
باکھمت میں پھنس گئے روسی جنگ جکے مشرقی مورچے پر ڈونباس میں روسی فوج باکھمت کی طرف پیشقدمی کرنا چاہتی ہے لیکن کئی دن سے وہ یہیں پھنسی ہوئی ہے۔ ڈونباس میں لوہانسک اور ڈونیسک میں سیویروڈونیسک، لینچاسک و سلوویانسک سمیت زیادہ تر بڑے شہروں پر روس کا قبضہ ہوچکا ہے۔ اب منصوبہ بند طریقے سے اہم باکھمت پر قبضہ کرنے کا روس کا ارادہ ہے تاہم مضبوط یوکرینی مزاحمت کی وجہ سے وہ یہیں پھنسا ہو اہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔