உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زاپوریژیاکی حفاظت کیلئےکیف کابین الاقوامی مشن، نیوکلیئرپلانٹ کےقریب شہریوں کےانخلاء کامطالبہ

    یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کر رہی ہے آئی اے ای اے کی ٹیم۔ (فائل تصویر: رائٹرز)

    یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کر رہی ہے آئی اے ای اے کی ٹیم۔ (فائل تصویر: رائٹرز)

    Civilian Evacuation at Nuclear Plant: یوکرین کی ایٹمی ایجنسی نے بدھ کو خبردار کیا کہ روس کے زیر قبضہ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں ہونے والے حادثے سے نہ صرف یوکرین بلکہ اس کے پڑوسی ممالک بھی متاثر ہوں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INTER, IndiaUkraine Ukraine
    • Share this:
      یوکرئن نے بدھ کے روز زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ (Zaporizhzhia nuclear power plant) کے آس پاس ایک بین الاقوامی مشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جوہری تباہی کے خدشے کے دوران مقامی آبادی کو شدید نقصان ہوسکتا ہے۔ اس لیے ان کی نقل مکانی ضروری ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر جانوں کو ضائع ہونے یا ہلاک ہونے سے محفوظ رکھا جائے۔

      زاپوریژیا پاور پلانٹ پر مارچ میں روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا اور حالیہ ہفتوں میں روس کی جانب سے یہاں گولہ باری کی گئی۔ جس کے بعد یوکرین اور روس نے ایک دوسرے پر حملوں کا الزام لگایا ہے، جس سے ایٹمی تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کہا کہ ہم یورپی یونین، اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے ایک بین الاقوامی مشن بنانے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔ یہ پلانٹ اور اس کے ارد گرد 30 کلومیٹر سے روسی فوجیوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرے گا۔

      یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے پلانٹ میں ایک مشن کے سلسلے میں رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں شمیگل نے کہا کہ ابھی تک اس کے ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئیں ہیں۔ اس رپورٹ میں ایجنسی نے فوری طور پر جوہری تحفظ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور سیکورٹی پروٹیکشن زون کی بھی بات کی ہے، جس کی مدد سے پلانٹ کی حفاظت کی جاسکے گی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      پاکستانی نیوز چینل چھپا رہے ہیں اس ملٹی نیشنل کمپنی میں ریپ کا واقعہ؟ ہانیہ عامر نے اٹھائی آواز

      یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک (Iryna Vereshchuk) نے ایک انسانی راہداری کا مطالبہ کیا ہے، جس سے یہاں کی مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔ یوکرین کی ایٹمی ایجنسی نے بدھ کو خبردار کیا کہ روس کے زیر قبضہ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں ہونے والے حادثے سے نہ صرف یوکرین بلکہ اس کے پڑوسی ممالک بھی متاثر ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Flipkart: اب فلپ کارٹ پر ہوٹل بکنگ سروس کا بھی آغاز، تہواروں کے موقع پر ملے گی سہولت

      یوکرائنی نیوکلیئر سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ اولیگ کوریکوف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ری ایکٹر کے فعال زون کو پہنچنے والے نقصان کے نہ صرف یوکرین میں بلکہ یقینی طور پر اس کی سرحدوں سے باہر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ جو کہ نہایت ہی بھیانک ہوں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: