روس نے پورے یوکرین میں Ceasefire کا کیا اعلان، لوگوں کو نکالنے کیلئے بنایا جائے گا ہیومن کوریڈور
ایسا دوسری بار ہے کہ جب روس نے یوکرین میں جنگ بندی Ceasefire کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل دو شہروں میں 6 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کی گئی تھی۔ اس دوران ہندوستانی شہریوں کو جانے کا راستہ دیا گیا تھا۔ ۔ اس دوران جنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہیومینٹیرین کوریڈور ( Humanitarian Corridors) بنائے جائیں گے۔

Russia-Ukraine War News: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 12 دن سے جاری ہے ۔ روس نے پیر کو پورے یوکرین (Russia-Ukraine War) میں چند گھنٹوں کے لیے جنگ بندی (Ceasefire) کا اعلان کیا ہے۔ اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق یہ جنگ بندی 12.30 بجے شروع ہوگی۔ اس دوران جنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہیومینٹیرین کوریڈور ( Humanitarian Corridors) بنائے جائیں گے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون (Emmanuel Macron) کی اپیل پر روس نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے کئی روسی ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ماریوپول، کھارکیو، کیف اور سومی میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، یوکرین کے سومی میں 500 سے زیادہ ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ ابھی تک وہاں سے نہیں نکل سکے ہین۔ روسی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد یوکرین میں پھنسے شہری وہاں سے نکل سکیں گے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔