Russia-Ukraine War:یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پوتن کے ساتھ میٹنگ کی رکھی تجویز، اسرائیل کے پی ایم کو سونپا ثالثی کا ذمہ
Russia-Ukraine War: زیلنسکی نے فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سے میلیٹوپول کے میئر کی رہائی کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں روسی فوج نے اغوا کیا تھا۔
Russia-Ukraine War: زیلنسکی نے فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سے میلیٹوپول کے میئر کی رہائی کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں روسی فوج نے اغوا کیا تھا۔
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی(Ukraine President Volodymyr Zelensky) نے یروشلم(Jerusalem) میں روسی صدر ولادیمیر پوتن(Vladimir Putin) سے ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔ کییف انڈیپنڈنٹ نے ہفتے کے روز یہ رپورٹ دی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیلنسکی نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ(Prime Minister Naftali Bennett) سے کہا ہے کہ وہ ماسکو اور کیف کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ روس کے پہلے حملے کے بعد سے جنگ میں 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
Ukraine President Zelensky proposes meeting Russian President Putin in Jerusalem. President Volodymyr Zelensky said that he asked Israeli Prime Minister Naftali Bennett to act as an intermediary: The Kyiv Independent
اسی وقت، زیلنسکی نے فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سے میلیٹوپول کے میئر کی رہائی کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں روسی فوج نے اغوا کیا تھا۔ اس درمیان، اقوام متحدہ جنگ زدہ یوکرین کو ضروری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک محفوظ راہداری کے حوالے سے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
امریکی سینیٹ نے یوکرین کو مدد دینے کی تجویز کو دی منظوری دوسری جانب، امریکی کانگریس نے جنگ زدہ یوکرین اور اس کے یورپی اتحادیوں کے لیے 13.6 بلین ڈالر کی فوجی اور انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد افراد کو ملک چھوڑنا پڑا ہے۔ سینیٹ نے جمعرات کو دیر گئے مجموعی 1.5 ٹریلین امریکی ڈالر کی تجویز کی منظوری دی۔ تجویز کے حق میں 68 جب کہ مخالفت میں 31 ووٹ ڈالے گئے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔