உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rishi Sunak: رشی سونک نے یورپی یونین کےقوانین کوختم کرنےکابنایا ہدف، آخرکیوں؟ جانیےتفصیل

    Youtube Video

    رشی سونک نے کہا کہ بطور میں وزیر اعظم بننے کے بعد یورپی یونین کی جانب سے عائد ہونے والی پابندیوں کو ختم کروں گا۔ جس سے کہ ہماری معیشت محفوظ رہے گی۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہم اپنی معیشت میں دوبارہ تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں

    • Share this:
      ہندوستانی نژاد برطانوی وزیراعظم بننے کے امیدوار رشی سنک (Rishi Sunak) وعدہ کر رہے ہیں کہ اگر وہ جیت جاتے ہیں تو یورپی یونین کے قوانین کو ختم کردیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ ایک خود مختار اور آزاد ملک ہے۔ وہ یورپی یونین کے سینکڑوں باقی ماندہ قوانین اور ضوابط کو ختم کر دیں گے۔

      سابق چانسلر نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو وہ ایک بریگزٹ وزیر کا تقرر کریں گے تاکہ باقی 2,400 یورپی یونین کے قوانین جو ابھی تک قانون کی کتاب میں موجود ہیں، اسے ختم کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر کو ہدایت دی جائے گی کہ سونک کے نمبر 10 (وزیراعظم کا سرکاری گھر) میں داخل ہونے کے 100 دنوں کے اندر قوانین کو ختم یا تبدیل کرنے کے لیے پہل کریں۔

      یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب مقابلہ میں باقی پانچ دعویدار اتوار کی شام آئی ٹی وی پر دکھائے جانے والے دوسرے ٹیلیویژن مباحثے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں سونک نے زور دیا کہ انہوں نے ہمیشہ بریگزٹ کی حمایت کی ہے، حالانکہ انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ اس سے ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ یہ ملک کے لیے صحیح چیز تھی۔

      یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بریگزٹ کے حامی متعدد ارکان پارلیمنٹ دوسرے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں حالانکہ انہوں نے 2016 کے ریفرنڈم میں ریمین کی حمایت کی تھی۔ سونک نے کہا کہ ہمیں یورپی یونین سے وراثت میں ملنے والے غیر ضروری ضوابط اور کم نمو والی ذہنیت کو چھوڑ کر ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

      مزید پڑھیں:

      انھوں نے کہا کہ میرے پاس ایک منصوبہ ہے، اگر میں اگلے انتخابات کے وقت تک وزیر اعظم منتخب ہوجاوں تو یورپی یونین کے تمام قوانین اور بیوروکریسی کو ختم کر دوں گا یا اس میں اصلاحات نافذ کرونگا، جو ہماری معیشت کو روکے ہوئے ہیں۔

      مزید پڑھیں:


      رشی سونک نے کہا کہ بطور میں وزیر اعظم بننے کے بعد یورپی یونین کی جانب سے عائد ہونے والی پابندیوں کو ختم کروں گا۔ جس سے کہ ہماری معیشت محفوظ رہے گی۔  اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہم اپنی معیشت میں دوبارہ تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں اور یورپ کا سب سے خوشحال ملک بن سکتے ہیں۔

       
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: