உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوروناسےتحفظ کےلیے2خوراک ویکسی نیشن مکمل کرنےوالےزائرین کوعمرہ کی اجازت،سعودی حکومت نےکیااعلان

    آج سےکووڈ۔19کےدوخوراک حاصل کرنےوالوں کوہی عمرہ کی اجازت

    آج سےکووڈ۔19کےدوخوراک حاصل کرنےوالوں کوہی عمرہ کی اجازت

    توکلکنا Tawakkalna ایپلی کیشن کے مطابق جو لوگ ویکسین شدہ ہیں وہ مکہ اور مدینہ کی دو مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں بھی جا سکیں گے۔ نیا قاعدہ اتوار 10 اکتوبر 2021 کو صبح 6 بجے سے نافذ ہوچکا ہے۔

    • Share this:
      وزارت حج Hajj Ministry نے اعلان کیا کہ صرف وہ لوگ جنہوں نے سعودی عرب سے منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کی ہیں وہ عمرہ کر سکیں گے اور دو مقدس مساجد یعنی مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کر سکیں گے۔

      توکلکنا Tawakkalna ایپلی کیشن کے مطابق جو لوگ ویکسین شدہ ہیں وہ مکہ اور مدینہ کی دو مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں بھی جا سکیں گے۔ نیا قاعدہ اتوار 10 اکتوبر 2021 کو صبح 6 بجے سے نافذ ہوچکا ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر عمل کیا جارہاہے

      سعودی وزارت حج نےجاری کیارہنماہدایات
      سعودی وزارت حج نےجاری کیارہنماہدایات


      وہ لوگ جنہوں نے پہلے ہی بکنگ کر رکھی ہے اور عمرہ کرنے یا دو مقدس مساجد کی زیارت کے خواہش مند ہیں، لیکن دوسری خوراک حاصل نہیں کیا ہے۔ ان کی دوسری خوراک اجازت سے 48 گھنٹے پہلے حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاکہ وہ عمرہ کے منسوخی سے بچ سکیں۔

      سعودی عرب کے تمام مراکز میں ویکسین پیش کی جارہی ہیں اور مملکت میں آج تک کورونا وائرس ویکسین کی 43.1 ملین سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس وقت مملکت میں استعمال کے لیے چار ویکسینز منظور ہیں، جن میں آکسفورڈ-ایسٹرا زینیکا Oxford-AstraZeneca، فائزر-بائیو ٹیک Pfizer-BioNTech، جانسن اینڈ جانسن Johnson & Johnson، اور ماڈرننا Moderna شامل ہے۔

      وزارت صحت نے پہلے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ جن لوگوں نے اپنا ویکسینیشن پروگرام سائنوفارم یا سینوویک کے ساتھ مکمل کیا تھا ان کو سعودی عرب میں قبول کیا جائے، بشرطیکہ انہیں ویکسین کا بوسٹر شاٹ موصول ہو جسے مملکت میں منظور کیا گیا ہو۔

      جح و عمرہ کے لیے اسمارٹ فون پر مبنی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا آغاز:

      مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان Faisal Bin Farhan نے حج اور عمرہ زائرین کی بائیومیٹرکس کی سیلف رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ فون ایپ لانچ کی ہے۔

      اس اقدام سے خواہشمند عازمین حج اور عمرہ ویزے کو ان کے متعلقہ ممالک سے آن لائن جاری کیے بغیر ویزا مراکز سے رجوع کر سکیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر حاجیوں کو بائیومیٹرکس سے ملاپ کا عمل انجام دیا جائے گا۔

      نئے نظام کے آغاز کے ساتھ سعودی عرب پہلا ملک بن گیا ہے جو الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے اسمارٹ فونز کے ذریعے بائیو میٹرکس کے اندراج کی اجازت دیتا ہے۔ بایومیٹرکس سروس کی سیلف رجسٹریشن سعودی کمپنی برائے ویزا اور ٹریول سلوشنز کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: