غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعداقوام متحدہ نے حقیقی سیاسی عمل کاکیامطالبہ، آگےکیاہوگا ؟
فلسطین کی جانب سے امداد کامطالبہ
اقوام متحدہ کی نمائندہ ٹیم نے غزہ شہر کے بری طرح متاثرہ علاقوں تباہ شدہ عمارتوں کے آس پاس کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ جس میں اہل غزہ کے مکانات، رہائیشی گھر، تعلیمی ادارہ اور طبی مراکز کو اسرائیلی جارحیت کے دوران سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔
غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے اسرائیلی جارحیت (Israeli aggression) کے بعد فلسطینی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے"حقیقی سیاسی عمل" پرزوردیاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ اوردیگر فلسطینی علاقوں پر گیارہ طویل اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کے عوام آہستہ آہستہ اپنی زندگی کو معمول پر لارہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعلی عملہ نے جمعہ کے روز مصر کی جانب سے جنگ بندی کے فارمولے کے بعد اسرائیلی بمباری کے 11 دن کے بعد اس علاقے کا دورہ کیا۔اقوام متحدہ کی نمائندہ ٹیم نے غزہ شہر کے بری طرح متاثرہ علاقوں تباہ شدہ عمارتوں کے آس پاس کا دورہ کیا اور نقصانات کاجائزہ لیا۔جس میں اہل غزہ کے مکانات، رہائیشی گھر، تعلیمی ادارہ اور طبی مراکز کو اسرائیلی جارحیت کے دوران سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔
“The occupation, the forced displacement…the blockade.”
The UN is warning that the ceasefire in Gaza will not last unless underlying issues are addressed. pic.twitter.com/0UwsrMP3lR
غزہ پر 10 مئی 2021 کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں میں 217 سے زائد فلسطینی ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس دوران ناکہ بندی والے علاقے میں عمارتوں اور کلیدی ڈھانچے کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا ہے۔سنہ 2008 سے اسرائیل کے ساتھ پچھلی تین جنگوں کے بعد تقریبا 20 لاکھ افراد پر مبنی اس ساحلی پٹی کو نشانہ بنانے کے لیے یہ تازہ بمباری تھی۔
800,000 Palestinians lack regular access to clean water in the besieged Gaza strip after Israel's 11-day bombardment of the enclave, says UN ⤵️
اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لزارینی نے کہا کہ اس تعمیر نو کو "مختلف سیاسی ماحول" بنانے کی کوششوں کے ساتھ جلد پائے تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی ترقی، تعلیم ، ملازمتوں اور روزگار تک مناسب رسائی پر حقیقی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ایک حقیقی سیاسی عمل کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے‘‘۔
اس سے قبل صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں مشکلات کی پرتیں گہرا ہوتی جارہی ہیں۔ کیونکہ تنازعہ کی اصل وجوہات پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔