ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر باغی حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے باغی حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب پر کئے گئے میزائل حملے کی مذمت اور اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 29, 2018 09:37 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر باغی حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت
اقوام متحدہ: فائل فوٹو

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے باغی حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب پر کئے گئے میزائل حملے کی مذمت اور اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کل ایک بیان جاری کر کے کہا’’سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یمن میں حقوق انسانی کے حالات مسلسل بدتر ہونے اور عام لوگوں پرجنگ کے تباہ کن اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا‘‘۔


قابل غور ہے کہ سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے ریاض میں گزشتہ اتوار کی رات تین میزائل داغے جانے کی اطلاع دی تھی۔ اس حملہ میں ایک مصری شہری کی موت ہو گئی تھی اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

First published: Mar 29, 2018 09:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading