اقوا متحدہ کا ڈاکٹر محمد مرسی کی موت کا فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دفتر نے مصر کے سابق صدرڈاکٹر محمد مرسی کی عدالت میں سماعت کے دوران ہونے والی موت کے واقعہ کی فوری اور مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

Jun 19, 2019 10:26 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 10:26 AM IST
اقوا متحدہ کا ڈاکٹر محمد مرسی کی موت کا فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دفتر نے مصر کے سابق صدرڈاکٹر محمد مرسی کی عدالت میں سماعت کے دوران ہونے والی موت کے واقعہ کی فوری اور مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن چینل ’ فرانس- 24 ‘نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاملات کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ كولیولے کے حوالہ سے منگل کو کہا’’حراست میں کسی بھی حادثاتی موت کے بعد ایک خود مختار ادارہ کی جانب سے موت کی وجوہات کو واضح کرنے کے لئے فوری طور پر، منصفانہ اور مکمل طور پر شفاف جانچ ہونی چاہئے‘‘۔

كولیولے نے  محمد مرسی کی موت کے ٹھیک ایک دن بعد کہا’’محمدمرسي کی حراست کی شرائط کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے، جس میں ناکافی طبی دیکھ بھال تک رسائی شامل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ تقریبا چھ سال کی حراست کے دوران اپنے وکلاء اور رشتہ داروں تک پہنچ کو لے کر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ  محمد مرسی کی پیر کو عدالت میں سماعت کے دوران گر کر موت ہوگئی تھی۔ خیال رہے فوج نے سال 2013 میں بغاوت کرکے انہیں اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔ ان پر جاسوسی کے الزام تھے۔

Loading...

Loading...