روہنگیا مسلمانوں کے تعلق سے آنگ سان سو کی حکومت نا عاقبت اندیشانہ پالیسی اپنا رہی ہے: اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر
Getty Images
اقوام متحدہ کےانسانی حقوق دفترنے آج کہا کہ انہیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور ان کی عورتوں کے ساتھ عصمت دری کرنے کی رپورٹ ہر روز مل رہی ہیں لیکن اس ملک کی حکومت اس قسم کے دعووں کی تردید کررہی ہے جس سے صورت حال بگڑرہی ہے
جینوا: اقوام متحدہ کےانسانی حقوق دفترنے آج کہا کہ انہیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور ان کی عورتوں کے ساتھ عصمت دری کرنے کی رپورٹ ہر روز مل رہی ہیں لیکن اس ملک کی حکومت اس قسم کے دعووں کی تردید کررہی ہے جس سے صورت حال بگڑرہی ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کے کمشنر زید الحسین نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے کہاکہ نوبیل اعزاز سے نوازے جاچکیں آنگ سان سو کی کی حکومت اس معاملے میں نا عاقبت اندیشانہ پالیسی اپنا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اب تک 27ہزار روہنگیا مسلمان میانمار چھوڑکر بنگلہ دیش جاچکے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔