உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine War:اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے کہا-نیوکلیئر پلانٹ میں روس نے کی چھیڑچھاڑ، کئی مرتبہ توڑی گئی سالمیت

    یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کر رہی ہے آئی اے ای اے کی ٹیم۔ (فائل تصویر: رائٹرز)

    یوکرین کے شہر زاپوریزہیا میں زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کر رہی ہے آئی اے ای اے کی ٹیم۔ (فائل تصویر: رائٹرز)

    Russia Ukraine War: اس پلانٹ پر فروری کے آخری میں روسی فوج نے یوکرین پر کیے حملے کے فوری بعد قبضہ کرلیا تھا۔ اس درمیان، علاقے میں جاری شدید لڑائی میں روس اور یوکرین دونوں ایک دوسرے پر جارحانہ ہونے کا الزام لگارہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      Russia Ukraine War: آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی قبضے والے زاپوریزیا نیوکلیئر پلانٹ کی جسمانی سالمیت کی کئی مرتبہ خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہاں کی صورتحال پر پہلے ہی فکر مند تھے۔ جبکہ علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

      پلانٹ میں کئی گھنٹے وقت گزارنے کے بعد گروسی نے کہا کہ انہیں فائرنگ کا سامنا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم جمعے کو یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہونے والے جسمانی نقصان کا جائزہ لینے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

      اس پلانٹ پر فروری کے آخری میں روسی فوج نے یوکرین پر کیے حملے کے فوری بعد قبضہ کرلیا تھا۔ اس درمیان، علاقے میں جاری شدید لڑائی میں روس اور یوکرین دونوں ایک دوسرے پر جارحانہ ہونے کا الزام لگارہے ہیں۔

      گروسی نے یوکرینی قبضے والے علاقے سے اپنی واپسی پر کہا کہ یہاں سالمیت کی خلاف ورزی تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی پہلووں کے جائزے کو پورا کرنے کے لئے ان کی ٹیم کو اب بہت سارے کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔

      ہم کہیں نہیں جارہے، تجزیہ کریں گے
      آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی نے صحافیوں سے کہا کہ ہم کہیں نہیں جارہے ہیں۔ آئی اے ای اے اب پلانٹ میں ہے اور وہیں رہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین وہاں زمین پر جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کا غیر جانبدار اور تکنیکی طور سے تجزیہ کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Pakistan flood: سیلاب سے بے حال اپنے ملک کیلئے مدد کی گہار لگا رہے ہیں پاکستانی فلمی ستارے

      یہ بھی پڑھیں:
      Lufthansa: پائلٹس کی ہڑتال کی وجہ سے لفتھانزا کی 800 پروازیں منسوخ، 1.3 لاکھ مسافر متاثر

      یہاں آگ ہے، توپ کے گولے اور مورٹار داغے جارہے ہیں
      آئی اے ای اے کی ٹیم کو پلانٹ کے مقام کے پاس فائرنگ کی وجہ سے وہاں پہنچنے میں کئی گھنٹے کی دیری ہوئی۔ گروسی نے کہا، یہاں واضح طور پر آگ لگی ہوئی تھی، بھاری مشین گن، توپ سے گولے اور مورٹار داغے جارہے ہیں۔ اس وجہ سے پلانٹ کا ایک ری ایکٹر جمعرات کی رات بند کرنا پڑا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: