உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقوام متحدہ میں حکومت ہند کے دفتر میں سشما کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

    اقوام متحدہ میں حکومت ہند کے دفتر میں بدھ کے روز سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو منفرد طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں حکومت ہند کے دفتر میں بدھ کے روز سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو منفرد طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں حکومت ہند کے دفتر میں بدھ کے روز سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو منفرد طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اقوام متحدہ میں حکومت ہند کے دفتر میں بدھ کے روز سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو منفرد طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اكبرالدين نے اپنے ٹویٹ کہاکہ ’’سشما سوراج کے ساتھ کبھی نہ بھلائی جانے والی یادیں ہیں۔ اقوام متحدہ میں واقع ہندستانی دفتران کے اقوام متحدہ دورے کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ سلام میڈم! ‘‘۔
      انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہی ہیں۔ سوراج نے ’نوآبادیات اور متاثرین‘ کے حقوق اور خود اعتمادی کی حفاظت کے لئے اقوام متحدہ کو ’عدم تشدد کے طاقتور ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کرنے کی وکالت کی تھی۔ ان کی اس تقریر کی کافی تعریف ہوئی تھی۔
      سشما سوراج کا یہ ویڈیو 20 جون 2015 کو بین الاقوامی یوگا ڈے سے قبل کی شام اقوام متحدہ میں کئے گئے خطاب کا حصہ ہے، جس میں وہ قدیم ہندوستان کی دین یوگا کے بارے میں تقریر کر رہی تھیں۔ انہوں نے اس دوران دہشت گردی کے خطرے پر بھی سخت حملہ کیا تھا۔ محترمہ سوراج نے کہاکہ ’’ہم سب کو یہ حقیقت قبول کرنی پڑے گی کہ دہشت گردی انسانی حقوق کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے‘‘۔
      قابل ذکر ہے کہ محترمہ سوراج کی منگل کی رات یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 67 برس کی تھیں۔ ان کے خاندان میں شوہر سوراج کوشل اور ایک بیٹی بانسری سوراج ہیں۔

      First published: