ہوم » نیوز » عالمی منظر

تارکین وطن کو تشدد اور جنسی زیادتی کے خطرات لاحق:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوروپ میں پہنچنے والے مہاجرین میں شامل خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے خلاف تشدد کے خطرات انتہائی زیادہ ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2015 11:52 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تارکین وطن کو تشدد اور جنسی زیادتی کے خطرات لاحق:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ: فائل فوٹو

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوروپ میں پہنچنے والے مہاجرین میں شامل خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے خلاف تشدد کے خطرات انتہائی زیادہ ہیں۔


اقوام متحدہ کی جانب سے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان مہاجرین کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق رواں برس یورپ پہنچنے والے چھ لاکھ مہاجرین میں سے ایک تہائی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اور ان کے خلاف تشدد اور جنسی زیادتی کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔


اقوام متحدہ کے مطابق متعدد مقامات پر مہاجرین کے خیموں میں بجلی نہیں ہے اور کچھ جگہوں میں تنہاخواتین اور بچوں کے ہمراہ عورتوں کو قیام گاہیں دیگر افراد کے ساتھ بانٹنا پڑتی ہیں۔

First published: Oct 24, 2015 11:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading