ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ کی چونکا دینے والی رپورٹ، اسرائیل نے غزہ پر بمباری سے 42,000 افراد کو کیا بے گھر! انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش

اسرائیل نے پورے غزہ کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق غزہ پر فضائی، بری اور بحری طور سے اسرائیل نے ناکہ بندی کر رکھا ہے۔ اس نے اب تک 42,000 فلسطینیوں اور غزہ کے حقیقی مقامی باشندوں کو بے گھر کردیا ہے۔

  • Share this:
اقوام متحدہ کی چونکا دینے والی رپورٹ، اسرائیل نے غزہ پر بمباری سے 42,000 افراد کو کیا بے گھر! انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش
فلسطینی طبی احکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ غزہ کی پٹی میں راحت و بچاؤ کے کام اب بھی جاری ہیں اور ملبے میں لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ (Photo:AP)

اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی (UN refugee agency) کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے غزہ پر سنہ 2007 سے اب تک مسلسل بمباری ہورہی ہے۔ یہاں تک کے اسرائیل نے پورے غزہ کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق غزہ پر فضائی، بری اور بحری طور سے اسرائیل نے ناکہ بندی کر رکھا ہے۔ اس نے اب تک 42,000 فلسطینیوں اور غزہ کے حقیقی مقامی باشندوں کو بے گھر کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے (United Nations relief agency UNRWA) نے کہا کہ ’’73 سال بعد بھی (سنہ 1948 میں ’’اسرائیل‘‘ کے قائم کے بعد سے یہودی آباد کاروں اور قابضین کی وجہ سے) فلسطینی مہاجروں کا مسئلہ اب بھی جوں کا توں برقرار ہے۔


’’فلسطین کے اصل باشندوں کو اسرائیلی آباد کاروں کی وجہ سے اپنے آبائی وطن کی تباہی و بربادی کا نقصان جھیلنا پڑرہا ہے۔ اسرائیلی فوج ان کی املاک کو نقصان پہنچا کر یہودی آباد کاروں کو قابضہ جات کے لیے کھلی چھوٹ دے دیتی ہیں‘‘۔


ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں 42,000 سے زائد فلسطینی مکمل طور پر پر بے گھر ہوگئے ہیں کیونکہ وہ اسرائیلی فضائی حملوں سے سہم جاتے ہیں اور یو این آر ڈبلیو اے اسکولوں اور دیگر جگہوں میں پناہ لیتے ہیں‘‘۔



اسی دوران یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں شیخ جراح کے پڑوس میں کئی دہائیوں سے مقیم فلسطینی پناہ گزین خاندانوں کو ’’زبردستی جبری بے دخلی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘‘۔

یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ ’’تشدد کا تازہ ترین اضافہ اور بے دخل ہونے کا خطرہ جاری النکبہ [Nakba ] کا ایک حصہ ہے۔

  • تازہ ہلاکتوں کی تعداد 212:


فلسطین کی وزارت صحت (Palestinian Health Ministry) نے پیر کے روز بتایا کہ محصور غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 212 ہو گئی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنگین اعداد و شمار میں 61 بچے، 35 خواتین اور 16 بوڑھے افراد شامل ہیں، جبکہ حملوں کے دوران 1,400 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 18, 2021 12:11 PM IST