உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقوام متحدہ میں ہندوستان کو ملی بڑی کامیابی ، دہشت گرد حافظ سعید کی عرضی خارج

    حافظ سعید ۔ فوٹو : رائٹرز

    حافظ سعید ۔ فوٹو : رائٹرز

    اقوام متحدہ میں ہندوستان کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ دراصل اقوام متحدہ نے دہشت گرد حافظ سعید کی وہ اپیل خارج کردی ہے ، جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کا نام ممنوعہ لوگوں کی فہرست سے ہٹادیا جائے ۔

    • Share this:
      اقوام متحدہ میں ہندوستان کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ دراصل اقوام متحدہ نے دہشت گرد حافظ سعید کی وہ اپیل خارج کردی ہے ، جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کا نام ممنوعہ لوگوں کی فہرست سے ہٹادیا جائے ۔ اقوام متحدہ نے جماعت الدعوۃ سرغنہ حافظ سعید کا نام ممنوعہ لوگوں کی فہرست سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے ۔ یہ جانکاری حکومت کے ذرائع نے جمعرات کو دی ۔

      یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اقوام متحدہ کی 1267 پابندی سے متعلق کمیٹی کو پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے ۔ پلوامہ حملہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے چالیس جوان شہید ہوگئے تھے ۔

      خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ معلنہ دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید پر 10 دسمبر 2008 کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ذریعہ ممبئی میں ہوئے بھیانک حملوں کے بعد پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ اس حملہ میں 166 افراد مارے گئے تھے ۔

      دہشت گرد حافظ سعید نے 2017 میں لاہور میں واقع لا فرم مرزا اور مرزا کے توسط سے اقوام متحدہ میں یہ اپیل دائر کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ اس طرح کی سبھی درخواستوں کا جائزہ لینے کیلئے مقررڈینیل کیفر نے سعید کے وکیل کو مطلع کیا ہے کہ ان کی اپیل کی جانچ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی فہرست میں حافظ سعید کا نام شامل رہے گا ۔
      First published: