உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان کے حالات پر پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ، سکریٹری جنرل نے طالبان سے کی یہ بڑی اپیل

    افغانستان کے حالات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ، سکریٹری جنرل نے طالبان سے کی یہ اپیل ۔ تصویر : ANI

    افغانستان کے حالات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ، سکریٹری جنرل نے طالبان سے کی یہ اپیل ۔ تصویر : ANI

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس (UN Secretary-General ) نے کہا کہ افغانستان میں فریقین سے اپیل ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں، خوشی ہے کہ طالبان اقوام متحدہ اداروں کے ساتھ احترام سے پیش آئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      واشنگٹن : افغانستان کی صورت حال پر طلب کردہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان مندوب نے کابل کی صورت حال تشویشناک قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ہند نے کی۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغانستان میں فریقین سے اپیل ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں، خوشی ہے کہ طالبان اقوام متحدہ اداروں کے ساتھ احترام سے پیش آئے۔

      اے آر وائی نیوز کے مطابق اجلاس میں موجود افغان مندوب نے بتایا کہ کابل کی صورتحال تشویشناک ہے، طالبان افغانستان میں اپنے وعدے پورے نہیں کررہے، لاکھوں افغان شہریوں کوایک نامعلوم مستقبل کاسامناہے۔ افغان مندوب نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ ہے، ہم اسلامی امارت کے قیام کو قبول نہیں کریں گے۔

      واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تقریبا تین ہزار غیر ملکی ملازمین تاحال کابل میں موجود ہیں، کورونا وبا کے باعث یہ تعداد نصف کردی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا تھا کہ ابھی تک عملے کے کسی بھر رکن کو افغانستان سے نکلنے کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی ہے ۔

      افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی سفیرنے کہا کہ افغانستان میں شہریوں کے خلاف حملے بندہونے چاہئیں، امریکیوں کونشانہ بنانے والے کسی بھی عمل کا جواب دیں گے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان پرزور دیتے ہیں کہ شہریوں کی حفاظت کریں ، یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشت گردی کے اڈے میں تبدیل نہ ہو۔

      برطانوی مندوب نے کہا کہ جو کچھ افغانستان میں ہورہا ہے وہ بہت بڑا المیہ ہے، طالبان اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کابل پر طالبان کے کنٹرول کے چوبیس گھنٹوں بعد ہورہا ہے، اجلاس ناروے اور ایسٹونیا کی درخواست پر بلایا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: